اسپورٹس

World Cup 2023: پاکستانی ٹیم کے اسٹار گیند باز کو عالمی کپ ٹیم میں منتخب ہونے کا یقین نہیں، کہی یہ بڑی بات

World Cup 2023: آئی سی سی ورلڈ کپ کا انعقاد اسی سال اکتوبر-نومبر کے مہینے میں ہندوستان میں ہونا ہے۔ ورلڈ کپ میں جن ٹیموں کو اس بار خطاب کا مضبوط دعویدار مانا جا رہا ہے، اس میں میزبان ہندوستان کے علاوہ آسٹریلیا، انگلینڈ اورپاکستان اہم ہیں۔ پاکستان کی بات کریں توٹیم کی گیند بازی گزشتہ کچھ وقت میں کافی مضبوط ہوئی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اورحارث رؤف کی تکڑی تیزگیند بازی کی تکڑی دنیا کے کسی بھی ٹاپ بیٹنگ آرڈرکو پریشان کرنے کے لئے کافی ہے۔ اس کےعلاوہ ان کے بیک اپ کے طورپروسیم جونیئراورحسن علی جیسے گیند بازبھی ہیں۔

ظاہر ہے کہ ٹیم میں سلیکشن کے لئے مقابلہ زبردست ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سری لنکا دورے کے لئے اعلان کی گئی ٹسٹ ٹیم میں شامل حسن علی اس بات سے متعلق بھی مطمئن نہیں ہیں کہ وہ ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی ٹیم میں جگہ بھی یقینی کرپائیں گے۔ حالانکہ کسی بھی ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے جدوجہد کرنی پڑتی ہے، لیکن پاکستان میں ہرشعبے میں سیاست کا دخل رہتا ہے، اس لئے کب کس کھلاڑی کو ٹیم سے باہر کردیا جائے، یہ کہنا آسان نہیں ہوتا۔

جیو نیوزسے بات کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ وہائٹ بال (سفید گیند) ٹیم میں واپسی کے لئے انہیں مزید اچھی کارکردگی پیش کرنی ہوگی۔ 29 سال کے اس نوجوان تیزگیند بازکولگتا ہے کہ اس وقت وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مستقبل کے وہائٹ بال کرکٹ کے منصوبے میں شامل نہیں ہیں۔ 29 سالہ تیزگیند باز حسن علی نے کہا کہ عالمی کپ ٹیم میں منتخب کیا جانا اور ملک کے لئے ٹرافی جیتنا ہر کسی کا خواب ہوتا ہے اور میں جانتا ہوں کہ ٹرافی کیسے جیتی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Asia Cup 2023: ایشیا کپ 2023 سے پہلے پاکستان میں کرسی کی چھڑ گئی جنگ، پی سی بی چیف کی دوڑ سے باہر ہوئے نجم سیٹھی

موجودہ وقت می انگلش کاؤنٹی سیزن میں کھیل رہے حسن علی نے کہا، ’’میں ٹی-20 بلاسٹ ٹورنا منٹ میں کھیل رہا ہوں۔ ٹیم کا بہترین گیند بازبننے اور یہ یقینی بنانے کی پوری کوشش کررہا ہوں کہ میری ٹیم کو جیت حاصل ہو۔ اگرنیشنل سلیکٹراورپاکستانی ٹیم منیجمنٹ یہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ میری کارکردگی سے خوش ہیں تو وہ میرے نام پرغورکرسکتے ہیں۔‘‘

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

4 hours ago

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

4 hours ago

Israel-Hezbollah War: ایران، لبنان اور غزہ پر بڑے حملے کی تیاری میں ہے آئی ڈی ایف، اسرائیلی میڈیا نے کیا بڑا انکشاف

اسرائیل کی فوج موجودہ وقت میں بڑے حملے کی تیاری میں ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ…

4 hours ago

Haryana Assembly Election 2024: کماری شیلجا یا بھوپیندر سنگھ ہڈا؟ ہریانہ میں کانگریس کو جیت ملنے پر کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8…

5 hours ago