قومی

Ashok Gehlot targets BJP and RSS: آر ایس ایس اور بی جے پی کے خلاف اشوک گہلوت کا بڑا بیان، کہا راجستھان میں ہندوتوا ایجنڈہ نہیں چلے گا

راجستھان اورمدھیہ پردیش میں رواں برس کے اخیر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں،اس سے قبل راجستھان وزیراعلی اشوک گہلوت نے  بی جے پی اور آرایس ایس پرسنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہندوتوا ایجنڈہ کو ریاست میں نہیں چلنے دیا جائے گا۔ وہیں دوسری جانب مدھیہ پردیش میں میں کانگریس کے سینئر لیڈر کمل ناتھ نے کہا کہ نفرت پھیلانے والی تنظیمیں بجرنگ دل یو یا پھر دیگر تنظیمیں ان سبھی پر پابندی عائد کی جائے گی۔ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بی جے پی اور آرایس ایس پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے جالور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اورآرایس ایس فساد کرواتی ہیں، یہ لوگ مذہب کے نام پر لوگوں کو بھڑکاتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی گائے کے نام پر سیاست کر رہی ہے، جبکہ گائے کی خدمات میں ہمشیہ کانگریس آگے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم گائے کے نام پر ووٹوں کے حصول کی بات نہیں کرتے ہیں تو کیا ہم ہندوں نہیں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ تو صرف رام مندر پر سیاسی مفاد کے حصول کے لئے ہندو بن گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کا ہندو مذہب سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم راجستھان میں بی جے پی کا ایجنڈہ نہیں چلنے دیں گے۔ ہم راجستھان میں ہندوتوا کا ایجنڈہ نہیں چلنے دیں گے۔

نفرت پھیلانے والوں پر پابندی لگے گی

مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر کمل ناتھ نے ہندوتوا تنظیم بجرنگ دل پابندی عائد کرنے کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ شاجاپور میں کمل ناتھ نے صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مدھیہ پردیش میں جو بھی تنظیمیں نفرت پھیلائے گی اس پر پر پابندی عائد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ پر باقاعدہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے، ایسے میں چاہے جو بھی  ہو بجرنگ دل ہو یا پھر دیگر تنظیمیں جو بھی سماج میں نفرت پھیلائے گی اس تنظیم پر کانگریس پارٹی کے برسر اقتدار آنے کے بعد پابندی عائد کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ اندورمیں پولیس نے بجرنگ دل کے خلاف جو کاروائی کی ہے کانگریس اس کی حمایت کرتی ہے۔ لیکن یہاں یہ بتا دینا ضروری ہے کہ پولیس نے کانگریس کے کہنے پر ان کی پٹائی نہیں کی تھی۔ کمل ناتھ نے کہا کہ کانگریس بجرنگ دل کے خلاف نہیں ہے اور نہ ہی انہیں پریشان کرنے کا کوئی منصوبہ ہے لیکن جو ریاست کے نظم و نسق کو متاثر کرنے کی کوشش کرے گا تو اس اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

اس سے پہلے کرناٹک انتخابات کے دوران بھی کانگریس نے بجرنگ دل پر پابندی لگانے کی بات کی تھی جس کے بعد بی جے پی نے اس معاملہ کو مد عا کر بجرنگ دل پر پابندی لگانے کو بجرنگ بالی کی توہین سے جوڑ دیا۔ حالانکہ کرناٹک انتخابات میں بی جے پی کو اس کا کوئی سیاسی فائدہ نہیں ملا۔

اسمبلی انتخابات کو لے کر کانگریس پارٹی میں ٹکٹوں کی تقسیم کو لے کر کمل ناتھ نے کہا کہ  کانگریس کے کسی کارکن کو یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ اس بار ٹکٹ کسی  کی سفارش پر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام کانگریسیوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ نہ کوئی مجھے دبا سکتا ہے اور نہ ہی کوئی مجھے منوا سکتا ہے۔ میں سروے کی بنیاد پر کانگریس کا ٹکٹ دوں گا اور وہ بھی مقامی کانگریس کمیٹیوں کی سفارش پر۔ سروے رپورٹ میں ان امیدواروں کو ٹکٹ دیں گے جن پر جیت کا اعتماد ظاہر کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Rahul Gandhi Visit Parbhani: مہاراشٹر پہنچنے پر راہل گاندھی کا بڑا دعویٰ، سومناتھ سوریہ ونشی کے قتل کے ذمہ دار ہیں سی ایم فڑنویس

مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…

7 minutes ago

UP News: موہن بھاگوت کے بیان پر اکھلیش یادو نے کہا – اگر وہ سی ایم کو ایک کال بھی کریں تو تنازع نہیں ہوگا

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…

32 minutes ago

Vinod Kambli health update: سابق بھارتی بلے باز ونود کامبلی کی طبیعت پھر سے ہوئی خراب، اسپتال میں ہوئے داخل

ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…

34 minutes ago

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

2 hours ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

3 hours ago