نئئی دہلی: ہندوستان اور برازیل سائنس و ٹیکنالوجی، زراعت، توانائی، صحت، سائبر، دفاع جیسے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی لیے تبادلہ خیال کیا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، براسیلیا میں 20 جون کو ہندوستان اور برازیل کے دفتر خارجہ کی مشاورتی سطح کی دوسری میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں ہندوستان کی طرف سے قیادت وزارت خارجہ کے سابق سکریٹری سوربھ کمار نے کی، جبکہ برازیل کے وفد کی قیادت وزارت خارجہ میں ایشیا اور بحرالکاہل خطے کے سیکرٹری ایدوآردو سبویا نے کی۔
مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
بیان کے مطابق، اس میٹنگ کے دوران دونوں فریقین نے اپنے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لینے اور سائنس و ٹیکنالوجی، زراعت، توانائی، صحت، سائبر، دفاع جیسے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین نے مخلتف شعبوں میں دو طرفہ ادارہ جاتی میکانزم کے تحت باقاعدہ ملاقاتوں کا خیرمقدم کیا اور مستقبل میں ہونے والی میٹنگ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
دو طرفہ تجارت میں ہوئی تیزی سے ترقی کی تعریف
ہندوستان اور برازیل نے گزشتہ دو سال میں دو طرفہ تجارت میں ہوئی تیزی سے ترقی کی تعریف کی اور دونوں ملکوں کے کاروباریوں کے درمیان اعلی سطحی اجلاس سمیت دو طرفہ رابطے کو مزید تقویت دینے کے لیے رضامندی کا اظہار کیا۔
علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی کیا گیا تبادلہ خیال
وہیں وزرات خارجہ نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں نے علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اقوام متحدہ، جی 20، برکس اور آئی بی ایس اے سمیت مختلف کثیرالجہتی فورم میں آپسی تال میل کو بڑھانے پر اتفاق رائے قائم کیا۔
دونوں فریقین کے درمیان نتیجہ خیز بات چیت ہوئی
بیان کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان نتیجہ خیز بات چیت ہوئی۔ یہ ملاقات ہندوستان اور برازیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے پس منظر میں منعقد ہوئی۔ بتا دیں کہ دونوں فریقین نے آپسی سہولت کے مطابق کسی تاریخ پر ہندوستان میں دفتر خارجہ کی سطح پر مشاورتی اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…