انٹرٹینمنٹ

پرکاش راج کے بیان پر مچا ہنگامہ، بھگوان شری رام-لکشمن پرتبصرہ سے متعلق بی جے پی لیڈر نے درج کرائی شکایت، جانئے پورا معاملہ

ساوتھ سنیما سے متعلق بالی ووڈ تک پہچان بنانے والے اداکارپرکاش راج کے خلاف تروپتی کے ایک عدالت میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ یہ معاملہ ہندودیوتاؤں اوررامائن پرکئے گئے مبینہ تبصروں سے متعلق ہے۔ شکایت کنندہ کا الزام ہے کہ پرکاش راج نے عوامی پلیٹ فارم پرایسے تبصرے کئے، جس سے مذہبی جذبات اورعقائد کوٹھیس پہنچی ہے۔

پرکاش راج کے خلاف شکایت درج

یہ شکایت بی جے پی لیڈرجی بھانوپرکاش ریڈی نے درج کرائی ہے، جوتروملا تروپتی دیوستھانم ٹرسٹ بورڈ کے رکن ہیں۔ یہ شکایت 15 جون کوتروپتی میں ایڈیشنل جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کورٹ میں درج کی گئی تھی۔ شکایت میں جی بھانوپرکاش ریڈی نے واضح کیا کہ پرکاش راج نے کیرالہ لٹریچرفیسٹیول سمیت کئی عوامی تقریبات میں متنازعہ اوراشتعال انگیزریمارکس کئے ہیں۔ شکایت میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارنے مبینہ طورپربھگوان رام اورلکشمن کے بارے میں اشتعال انگیزتبصرے کئے ہیں۔

پرکاش راج نے بھگوان رام اورلکشمن کے بارے میں کیا کہا؟

الزام یہ ہے کہ اداکارپرکاش راج نے دعویٰ کیا کہ بھگوان رام اورلکشمن شمالی ہندوستان سے جنوبی ہندوستان پرحملہ کرنے کے لئے آئے تھے، جسے انہوں نے لنکا سے جوڑدیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، بھانوپرکاش ریڈی نے اپنی شکایت میں واضح کیا ہے کہ پرکاش راج کا 17 اپریل کا متنازعہ بیان والا ایک ویڈیوسوشل میڈیا پردیکھا جا سکتا ہے، جس میں اداکاربھگوان رام، لکشمن اور رامائن کے بارے میں تضحیک آمیزاورغلط بیانات دیتے ہیں۔ پرکاش راج کا یہ ویڈیوسوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس سے ہندوبرادری میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ اتنا ہی نہیں، شکایت کنندہ بھانوپرکاش ریڈی نے کہا کہ پرکاش راج نے جان بوجھ کرایسا متنازعہ بیان دیا تاکہ آرین-دراوڑی بحث کوہوا دی جائے۔ ایسے بیانات ہندوستانی ثقافتی اتحاد اورمذہبی جذبات کے لئے انتہائی نقصان دہ ہیں۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

2 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

3 hours ago