اسپورٹس

Match Super Over Controversy: میچ ٹائی ہونے کے بعد کھلاڑی امپائر سے الجھ پڑے، سپر اوور میں شکست کے بعد سری لنکن کھلاڑیوں سے تکرار

سری لنکا میں جاری سہ فریقی سیریز کے چوتھے میچ میں انڈیا-اے اور سری لنکا-اے کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.2 اوورز میں 265 رنز بنائے۔ جواب میں سری لنکا-اے نے بھی 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز اسکور کیے اور میچ ٹائی ہوگیا۔

امپائروں سے بحث

قوانین کے مطابق میچ ٹائی ہونے کی صورت میں سپر اوور ہونا چاہیے تھا، لیکن میدان میں روشنی کم ہونے کے باعث امپائر سپر اوور کرانے کے حق میں نہیں تھے۔ بھارتی کپتان تلک ورما اس فیصلے سے ناراض ہوگئے اور امپائروں کے ساتھ طویل بحث میں مصروف ہو گئے۔ وہ ہر صورت میں نتیجہ چاہتے تھے اور سپر اوور کرانے پر اصرار کرتے رہے۔

کھلاڑیوں کا احتجاج

تقریباً 5 سے 10 منٹ تک میدان میں بحث اور ڈرامائی صورتحال برقرار رہی۔ ابتدا میں ایسا لگ رہا تھا کہ امپائرز کا فیصلہ برقرار رہے گا اور بھارتی ٹیم پویلین واپس لوٹ جائے گی، لیکن کھلاڑیوں کے سخت احتجاج کے بعد امپائروں نے اپنا مؤقف تبدیل کر لیا اور سپر اوور کرانے پر رضامندی ظاہر کر دی۔

سپر اوور میں شکست

سپر اوور میں بھارت کی جانب سے ارشد خان نے گیندبازی کی، لیکن وہ 16 رنز دے بیٹھے۔ جواب میں بیٹنگ کے لیے سوریا نش شیڈگے اور ویبھَو سوریہ ونشی میدان میں اترے، تاہم ٹیم 6 گیندوں میں صرف 10 رنز ہی بنا سکی۔ اس طرح انڈیا-اے کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

موضوعِ بحث بن گیا مقابلہ

میچ کے دوران ہونے والی بحث، کھلاڑیوں کے احتجاج اور سپر اوور کے ڈرامے نے اس مقابلے کو کرکٹ حلقوں میں خاصا موضوعِ بحث بنا دیا۔ کھلاڑیوں کے اصرار اور امپائروں کے بدلے ہوئے فیصلے نے اس میچ کو یادگار بنا دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

We have to get the Senate: سینیٹ پر قبضہ برقرار رکھنے کے لیے ٹرمپ نے جھونکی پوری طاقت، بولے ’ہمیں ہر حال میں جیتنا ہوگا‘

کینیڈا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے…

47 minutes ago

Cyclone Murasu: سائیکلون ’موراسو‘ مچائے گا تباہی، تیز ہواؤں اور سیلاب کا خطرہ، ماہی گیروں کو الرٹ

سمندری طوفان موراسو کے پیش نظر چنئی کے تمام اسکولوں میں پیر کے روز تعطیل…

1 hour ago

Florida Plane Crash Video: فلوریڈا میں طیارہ حادثہ، پائلٹ سمیت 9 افراد ہلاک، سڑک سے ٹکراتے ہی طیارہ آگ کے گولے میں تبدیل

حادثے کی ایک خوفناک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ کاروں میں بیٹھے لوگوں نے طیارے…

2 hours ago

Delhi Air Pollution: دہلی میں آلودگی کو لیکر سخت پابندیاں عائد، پہلے دن 68 لاکھ روپے کا جرمانہ، 127 گاڑیوں کے چالان

یہ پابندیاں ایسے وقت نافذ کی گئی ہیں، جب اتوار کو دہلی کا ایئر کوالٹی…

3 hours ago

Sangh UGC Viniyam: سنگھ کے ’غیر متوازن‘ تبصرے سے اقتدار، تنظیم اور سماجی توازن کا امتحان

آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے یو جی سی کے…

12 hours ago