بریکنگ نیوز

A student was stabbed to death in Delhi University’s South Campus: دہلی یونیورسٹی میں طالب علم کا قتل، ملزم کی شناخت کرکے جانچ میں مصروف ہے پولیس

Delhi News: دہلی یونیورسٹی کے ساوتھ کیمپس میں ایک طالب علم کا چاقو مارکرقتل کردیا گیا ہے۔ ابتدائی جانچ میں سامنے آیا ہے کہ ملزم اور متاثرہ نوجوان اتوار کے روز کالج میں کوئی اسپیشل کلاس کرنے آئے تھے۔ اسی درمیان دونوں میں کسی بات کو لے کر بحث ہوگئی۔ دونوں طرف سے ہوئی اس لڑائی میں نکھل چوہان نام کے طالب علم کو چاقو لگی، جس کی موت ہوگئی ہے۔ دہلی پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

نیوزایجنسی اے این آئی کے مطابق، یہ حادثہ دہلی یونیورسٹی کے آریہ بھٹ کالج کے پاس کا ہے۔ دہلی پولیس کی جانچ میں سامنے آیا ہے کہ دونوں طالب علم میں مارپیٹ ہوئی تھی۔ ملزم کی پہچان کرلی گئی ہے۔ دہلی پولیس اس کی تلاش میں مصروف ہوگئی ہے۔ وہیں چاقو لگنے سے ہلاک ہونے والے طالب علم کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق، تنازعہ کی وجہ نکھل کی معشوقہ کو بتایا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تقریباً ایک ہفتے پہلے کالج میں نکھل کی گرل فرینڈ کے ساتھ کسی نے بدتمیزی کی تھی۔ اس دوران بھی دونوں فریق میں کہاسنی کے بعد مارپیٹ ہوئی تھی۔ حالانکہ بھی وجہ واضح نہیں ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  Delhi Firing: دہلی میں بدمعاش بے لگام، آرکے پورم میں 2 خواتین کو گولی مار دی گئی، علاج کے دوران دونوں کی موت

دہلی میں پہلے بھی چاقو بازی کا حادثہ ہوا

واضح رہے کہ اسی ماہ 9 جون کو بھی دہلی میں چاقو بازی کا حادثہ سامنے آیا تھا۔ شمال مشرقی دہلی میں ایک شخص پرسرعام چاقو سے حملہ کیا گیا تھا۔ حادثہ کے دوران وہاں موجود کسی بھی شخص نے متاثرہ کو بچانے کی ہمت نہیں دکھائی۔ معاملہ نندنگری علاقے کا بتایا جا رہا ہے۔ پورے واردات کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ اس سے قبل دو جون کو دہلی کے بدرپور علاقے میں بھی چاقوبازی ہوئی تھی۔ یہاں دو نوجوانوں نے سرعام ایک نوجوان پر چاقو سے کئی بار حملہ کیا تھا۔ سنگین حالت میں زخمی نوجوان کو ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ یہ حادثہ بھی سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوئی ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

US Presidential Election 2024: امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع، جانئے نتائج کا کب ہوگا اعلان؟

امریکہ میں کروڑوں ووٹرز پری پول ووٹنگ کے تحت پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔…

5 mins ago

WTC Final 2025: ہندوستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کی راہ ہوئی مشکل، آسٹریلیا کو 0-4 سے ہرانا ہوگا

موجودہ صورتحال یہ ہے کہ اگر جنوبی افریقہ سری لنکا اور پاکستان کو 0-2 سے…

27 mins ago

Jharkhand Elections 2024: خواتین کو 2500 روپے، سلنڈر 450 روپے اور سرنا دھرم کوڈ… جھارکھنڈ کے انتخابات کے لیے آیا I.N.D.I.A. بلاک کا منشور

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سر پر ہیں۔ ایسے میں I.N.D.I.A نے آج اپنا انتخابی منشور…

39 mins ago

Jharkhand CBI Raid: جھارکھنڈ میں انتخابات سے پہلے سی بی آئی کی بڑی کارروائی: نیمبو پہاڑی علاقے میں 16 مقامات پر چھاپہ

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…

1 hour ago