پریاگ راج میں یوپی پبلک سروس کمیشن (UPPSC) کے باہر اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کرنے والے مسابقتی طلبہ کی تحریک سے متعلق بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ کمیشن کے چیئرمین سنجے شری نیٹ کی صدارت میں ہوئی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی سی ایس کا امتحان ایک ہی دن میں منعقد کیا جائے گا۔
اس کے ساتھ ہی RO-ARO امتحان کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے، RO-ARO امتحان ملتوی کر دیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں کو بھی رہا کیا جا رہا ہے۔ سی ایم یوگی کی مداخلت پر کمیشن نے یوپی پی سی ایس 2024 کا ابتدائی امتحان پہلے کی طرح ایک دن اور ایک شفٹ میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔
کمیشن نے پی سی ایس امیدواروں کا مطالبہ تسلیم کر لیا ہے، حالانکہ RO-ARO 2023 کے بھرتی امتحان کے بارے میں ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ کمیشن نے دسمبر کے مہینے میں ہونے والے اس امتحان کو ملتوی کر دیا ہے۔امتحان کے پیٹرن کا فیصلہ کرنے کے لیے کمیٹی بنانے کی بات ہوئی ہے۔ حالانکہ احتجاج کرنے والے طلبہ کمیشن کے فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں۔ طلبہ نے تحریک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، طلبہ اسے تقسیم کرو اور حکومت کرو کا نام دے رہے ہیں۔ فی الحال ہزاروں طلبہ جمع ہوکر احتجاج کررہےہیں۔آج احتجاج کا چوتھادن ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اجمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس اوم پرکاش کے مطابق مینا کو گرفتار کر لیا…
دیپیکا نے تیسرے، 19ویں، 43ویں، 44ویں اور 45ویں منٹ میں گول کیے، جب کہ پریتی…
اسپتال سے وابستہ ایک جونیئر ڈاکٹر نے بتایا کہ آپریشن تھیٹر جس کی چھت گری…
ڈاکٹر سمیر وی کامت، سکریٹری، محکمہ دفاعی تحقیق اور ترقی اور چیئرمین، ڈیفنس ریسرچ اینڈ…
ملزم کے وکیل امت مشرا اور سنیل مشرا نے کہا کہ مبینہ واقعہ سے قبل…
دہلی کی سی ایم آتشی نے بھی عآپ کی اس جیت پر ردعمل ظاہر کیا۔…