Categories: Uncategorized

Supreme Court: سپریم کورٹ فضائی آلودگی کو لے کر سخت ، سپریم کورٹ نے ریاستی حکومتوں کو بھی لگائی پھٹکار

سپریم کورٹ نے  فضائی آلودگی  کو لے کر کافی سخت ہے۔ سپریم کورٹ نے اس سلسلے میں ریاستی حکومتوں کو بار بار پھٹکار لگائی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ پرالی جلانے سے آلودگی ہوتی ہے۔ لیکن ایکو فرینڈلی فنڈس کی کاشت پر ایک کانفرنس کا اہتمام کرتے ہوئے، این جی ٹی کے رکن جسٹس سدھیر اگروال نے دعویٰ کیا ہے کہ دہلی میں فضائی آلودگی کے لیے پنجاب میں پرالی جلانا ذمہ دار نہیں ہے۔ انہوں نے پرالی جلانے پرریاست کے کسانوں پر جرمانے عائد کرنے اورانہیں جیل بھیجنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک سنگین ناانصافی قرار دیا اور کہا کہ پنجاب میں پرالی جلانے سے دہلی میں آلودگی کے دعوے کی تائید کے لیے کوئی سائنسی مطالعہ نہیں ہوا ہے ۔
جسٹس اگروال نے کہا کہ دہلی میں فضائی آلودگی کو روکنا

انہوں نے علاقے میں فضائی آلودگی کی اصل وجوہات جاننے کے لیے مکمل تحقیق پر زور دیا۔ جسٹس اگروال نے کہا کہ دہلی میں فضائی آلودگی کو روکنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ کسانوں پر صرف مقدمہ چلانا، جرمانے لگانا اور انہیں جیل بھیجنا بہت بڑی ناانصافی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ جسٹس اگروال رام جنم بھومی بابری مسجد کیس میں اپنے تاریخی فیصلوں کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ میں کسانوں کا اہم رول ہے۔

این جی ٹی میں اپنے دور کو یاد کرتے ہوئے جسٹس اگروال نے کہا کہ

سطحی مٹی اور پائیدار کاشتکاری کے طریقوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماحولیات کا براہ راست زراعت سے تعلق ہے۔ اس لیے ہریالی کو برقرار رکھنا ان کی ذمہ داری ہے۔ این جی ٹی میں اپنے دور کو یاد کرتے ہوئے جسٹس اگروال نے کہا کہ جب سے میں تین سال قبل ٹریبونل میں شامل ہوا تھا، مجھے بتایا گیا ہے کہ پرالی جلانے سے آلودگی ہوتی ہے۔ تقریباً 20-25 سال پہلے پرالی  کو فضائی آلودگی کا ذمہ دار نہیں سمجھا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب دہلی کا پڑوسی بھی نہیں ہے اور اس کی سرحدیں ہریانہ، اتر پردیش اور راجستھان سے ملتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ پنجاب کی نام نہاد آلودہ ہوا کو قومی دارالحکومت تک پہنچنے کے لیے ایک خاص رفتار اور ہوا کا ایک مخصوص رخ درکار ہوتا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Jammu and Kashmir: کیا این ڈی اے کے ساتھ جانے کی چل رہی ہے تیاری؟ نیشنل کانفرنس کا دو ٹوک جواب

حال ہی میں پی ٹی آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جموں و کشمیر…

31 minutes ago

Gandhi and Vadra family tasted chhole bhature: گاندھی اور واڈرا خاندان نےچکھا چھولے بھٹورے کا ذائقہ، راہل گاندھی نے شیئر کی تصویر

اس سے قبل لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل…

46 minutes ago

UP Politics: ’بی جے پی والے جھوٹے اور آئین مخالف‘، آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے بیان پر شیو پال یادو کا جوابی حملہ

سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نے اتوار (22 دسمبر) کو اٹاوہ ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو…

1 hour ago

GCC’s Investment Boom in India: گزشتہ دہائی میں ہندوستان میں جی سی سی ممالک کی سرمایہ کاری میں کئی گنا اضافہ

مہاراشٹر، گجرات، کرناٹک، دہلی، تمل ناڈو، ہریانہ اور تلنگانہ مالی سال 2024-25 کی پہلی ششماہی…

2 hours ago

Allu Arjun: پشپا 2 اداکار اللو ارجن کے گھر پر پتھراؤ، جے اے سی لیڈروں پر توڑ پھوڑ کا الزام، پولیس نے کیا گرفتار

حیدرآباد میں اداکار اللو ارجن کے جوبلی ہلس کے گھر کے باہر کچھ نامعلوم افراد…

3 hours ago