ورلڈ کپ کے دوسرے مقابلے میں ٹیم انڈیا نے نیدرلینڈ کو 56 رنوں سے ہرا دیا ہے۔ اس سے پہلے پاکستان کو 4 وکیٹ سے ہرایا تھا۔ اسی کے ساتھ ٹیم انڈیا ورلڈ کپ 2022 کی لسٹ میں پہلے پائےدان پر آ چکی ہے۔ وہیں ساؤتھ افریکہ دوسرے پائے ان پر ہے۔ ٹیم انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم انڈیا نے 20 اوور کے اختتام پر 179 رن بنائے تھے۔ ان رنوں میں وراٹ کوہلی نے 62، کپتان روہت شرما نے 53 اور سوریہ کمار یادو نے 51 رن بنائے تھے۔ حالانکہ آج ٹیم کے وائس کپتان کے ایل راہل کچھ خاص نہیں کر پائے۔ اس کے بعد 180 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری ٹیم نیدرلینڈ نے جلدی ہی اپنے وکیٹ کھو دئے اور 20 اوور میں صرف 123 رن ہی بنا پائی۔
واضح رہے کہ ٹیم انڈیا کا اگلا میچ ساؤتھ افریکہ کے ساتھ اتوار کے روز آسٹریلیا کے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…