جے ڈی ایس لیڈر اور پرجول ریوانا کے بھائی سورج ریوننا کو عوامی نمائندہ عدالت نے مشروط ضمانت دے دی ہے۔ ایم ایل سی اور جے ڈی ایس لیڈر ڈاکٹر سورج ریوننا کو گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر تعزیرات ہند کی دفعہ 377، 342، 506 اور 34 کے تحت ایک شخص کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جے ڈی ایس کے ایک کارکن نے الزام لگایا تھا کہ سورج ریوننا نے اسے نوکری دلانے کے نام پر اس کا جنسی استحصال کیا اور اس کے ساتھ غیر فطری جنسی تعلق قائم کیا۔ سورج ریوننا سے پہلے پرجول ریوننا کے خلاف جنسی استحصال کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
سورج ریوننا کو 22 جون کو گرفتار کیا گیا تھا
سورج ریوننا کو 22 جون کو ایک 27 سالہ نوجوان کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا۔ شکایت کنندہ کا الزام ہے کہ ایم ایل سی نے 16 جون کو ہاسن ضلع کے گھنیکاڈا میں واقع اس کے فارم ہاؤس میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔ 23 جون کو عدالت نے سورج ریوننا کو آٹھ دن کے لیے
سی آئی ڈی کی تحویل میں بھیجا تھا، جس کی مدت پیر کو ختم ہو رہی تھی۔ اس وجہ سے سی آئی ڈی نے سورج ریوننا کو عدالت میں پیش کیا جہاں مجسٹریٹ نے ان کی تحویل میں مزید دو دن کی توسیع کر دی۔
سورج ریوننا کے خلاف ایف آئی آر کن دفعات کے تحت درج ہے؟
ایک 27 سالہ لڑکے نے پولیس سے شکایت کی تھی کہ سورج ریوننا نے اس کا جنسی استحصال کیا ہے۔ اس شکایت کی بنیاد پر، ہولنرسی پور پولیس نے جے ڈی ایس لیڈر سورج ریونناکے خلاف ہفتہ 22 جون کی شام کو تعزیرات ہند کی دفعہ 377 (غیر فطری جنسی تعلقات)، 342 (قید) اور 506 (مجرمانہ دھمکی) کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ سورج ریوننا نے ان الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ سورج ریوننانے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ اس شخص نے ان سے 5 کروڑ روپے کی رشوت لینے کے لیے ‘جھوٹی شکایت’ درج کرائی تھی۔
بھارت ایکسپریس
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…