اسپورٹس

Gautam Gambhir on Virat Kohli: وراٹ کوہلی کے ساتھ آپ کے تعلقات کیسے ہیں؟ کوچ گوتم گمبھیر کے جواب نے مچا دی ہلچل

ٹیم انڈیا کے نئے کوچ گوتم گمبھیر نے پریس کانفرنس میں وراٹ  کوہلی کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی۔ گوتم گمبھیر نے کوہلی کے بارے میں براہ راست کہا، “میرا رشتہ وراٹ کوہلی کے ساتھ ہم دونوں کے درمیان ہے، ٹی آر پی کے لیے نہیں۔” پریس سے بات کرتے ہوئے  گوتم گمبھیر نے کہا، “وراٹ کوہلی کے ساتھ ہمارا کس طرح کا رشتہ ہے، یہ ٹی آر پی کے لیے نہیں ہے۔ فی الحال، ہم ہندوستان کی نمائندگی کر رہے ہیں، ہم 140 کروڑ ہندوستانیوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ میدان سے باہر ہمارے ان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ میں اس سے کھیل کے دوران یا اس کے بعد کتنی بات چیت  کرتا ہوں، وہ ایک عالمی معیار کےکھلاڑی ہیں، وہ ایسا ہی رہے گا۔

اگر فٹنس ٹھیک رہا تو 2027 کا ورلڈ کپ کھیل سکتے ہیں

اس کے علاوہ  گوتم گمبھیر نے کروراٹ وہلی اور روہت  شرماکے مستقبل کے بارے میں بھی بات کی اور کہا، “وراٹ کوہلی  اور روہت  شرمادونوں میں ابھی کافی کرکٹ باقی ہے، وہ ورلڈ کلاس ہیں، کوئی بھی ٹیم ان دونوں کو شامل کر سکتی ہے- چمپئنز ٹرافی ہے، آسٹریلیا  سیریز ہے۔ ، پھر اگر فٹنس اچھی رہی تو ہم 2027 کا ورلڈ کپ کھیل سکتے ہیں۔

سوریا کو  کیا  بنایا گیا کپتان ؟

پریس سے بات کرتے ہوئے گوتم گمبھیر نے سوریا کو کپتان بنانے پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے کھلاڑی کو  کپتان بنانا چاہتے تھے جو طویل عرصے تک کھیلتے  رہے۔ ہاردک  پانڈیاکو حالیہ دنوں میں فٹنس کے حوالے سے کافی مسائل کا سامنا ہے۔ ہم ایسے کھلاڑی کو کپتان دیکھنا چاہتے ہیں جو زیادہ سے زیادہ میچ کھیل سکے۔ ہاردک ایک بہت اہم کھلاڑی ہیں، ان کی صلاحیتیں نایاب ہیں، لیکن فٹنس یقیناً ایک چیلنج ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ کوئی ایسا کپتان بنائے جو ہر وقت دستیاب رہے۔

محمد شامی کب واپس آسکتے ہیں؟

میڈیا سے بات کرتے ہوئے  گوتم گمبھیر نے محمد شامی کی واپسی کے بارے میں بھی اپنی رائے دی، گوتم  گمبھیر نے کہا کہ انہوں نے بولنگ شروع کر دی ہے، پہلا ٹیسٹ 19 ستمبر کو ہے، اس وقت سے یہی ہدف تھا۔اس وقت تک ان کی واپسی ہوجائے، کیا وہ اس وقت تک ٹیم میں واپسی کرپائیں گے، اس بارے میں مجھے  این سی اے کے لوگوں سے بات کرنی ہوگی ۔”

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Two Helicopters Collide During Landing in Nepal: نیپال میں لینڈنگ کے دوران دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، ایک شخص کی موت

 نیپال میں بلند پہاڑی علاقوں اور ماؤنٹ ایورسٹ کے اطراف سیاحوں اور کوہ پیماؤں کو…

28 minutes ago

Union Home Minister Amit Shah: چھتیس گڑھ راجیہ اتسو کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے امت شاہ، تین اہم پروگراموں میں لیں گے حصہ

راجیہ اتسو کی اختتامی تقریب کے دوران ریاست کی خواتین کے لیے چلائی جانے والی…

1 hour ago

Test of Leadership: اقتدار، سوال اور قیادت کی آزمائش

بھارتی جمہوریت کی سب سے بڑی طاقت یہ ہے کہ ہر شہری کو سوال پوچھنے…

2 hours ago