Categories: Uncategorized

PM Modi pays tribute to Lokmata Ahilyabai Holkar on her birth anniversary: وزیراعظم مودی سمیت متعدد رلیڈروں کا لوک ماتا اہلیابائی ہولکر کی یوم پیدائش پر  پیش کی خراج عقیدت

نئی دہلی: لوک ماتا اہلیابائی ہولکر کی جینتی (یوم پیدائش) کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزیر نتن گڈکری اور مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ موہن یادو سمیت متعدد لیڈروں نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو یاد کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنے پیغام میں کہا کہ لوک ماتا اہلیابائی ہولکر کو ان کی جینتی پر کروڑوں سلام۔ انہوں نے کہا کہ ان کی دانشمندی، ہمدردی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے غیر متزلزل عزم کو پورا ملک عزت و احترام کے ساتھ یاد کرتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اہلیابائی ہولکر کی زندگی بہترین طرزحکمرانی، حب الوطنی اور ثقافتی وقار کی ایک روشن مثال ہے اور انہوں نے ہمیشہ جرات اور فرض شناسی کے ساتھ قیادت کی۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک بھر میں مندروں اور زیارت گاہوں کی تعمیرِ نو سے لے کر عوام کے لیے انصاف اور فلاح کو یقینی بنانے تک اہلیابائی ہولکر کا کردار بے مثال رہا۔ ان کی خدمات نے بھارت کی ثقافتی شناخت کو مزید مضبوط کیا اور معاشرے، ثقافت اور قوم کی تعمیر کے لیے ان کی وابستگی آنے والی نسلوں کو مسلسل متاثر کرتی رہے گی۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی اہلیابائی ہولکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انصاف، بہترین نظم و نسق اور عوامی خدمت کو اپنی حکمرانی کا بنیادی اصول بنایا اور عوامی فلاح کا ایک مثالی نمونہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے متعدد مذہبی مقامات، مندروں اور ثقافتی ورثے کے تحفظ اور تعمیرِ نو کے ذریعے اہلیابائی ہولکر نے بھارت کی سناتن روایت کو نئی توانائی بخشی۔

مرکزی وزیر برائے سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہیں نتن گڈکری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہولکر خاندان کی اہلیادیوی ہولکر نے ایک فلسفیانہ سوچ رکھنے والی ملکہ اور باوقار حکمران کے طور پر زندگی گزاری۔ انہوں نے کہا کہ اہلیابائی ہولکر ایک سخی عطیہ دہندہ، قابل منتظم، مذہبی اقدار کی پاسدار اور باصلاحیت حکمران تھیں، جنہوں نے اپنی شخصیت کے ذریعے ان تمام اوصاف کو عملی جامہ پہنایا۔ انہوں نے ان کی جینتی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ موہن یادو نے بھی اہلیابائی ہولکر کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی فلاح، خواتین کو بااختیار بنانے اور سناتن ثقافت کے تحفظ کے لیے پوری زندگی وقف رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مندروں، گھاٹوں اور مذہبی مقامات کے تحفظ اور تعمیرِ نو میں ان کا غیر معمولی کردار ثقافت اور مذہبی اقدار کے تئیں ان کے گہرے یقین کی عکاسی کرتا ہے۔ موہن یادو کے مطابق عوامی خدمت اور مذہب و ثقافت کے فروغ کے لیے ان کی زندگی آج بھی سب کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

اہلیابائی ہولکر کو بھارت کی تاریخ کی عظیم ترین خواتین حکمرانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ان کی فلاحی پالیسیوں، انصاف پسند حکمرانی اور مذہبی و ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے انجام دی گئی خدمات کو آج بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

7 hours ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

7 hours ago

Umrao Jaan: ریکھا نے ’امراؤ جان‘ کے لیے کیوں نہیں لی تھی فیس؟ ہدایت کار مظفر علی نے سنایا دلچسپ قصہ

1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…

8 hours ago