نئی دہلی: آئی پی ایل 2026 کا فائنل اتوار کو رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) اور گجرات ٹائٹنز (جی ٹی) کے درمیان نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم، احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ اگرچہ دونوں ٹیمیں شاندار فارم میں ہیں، لیکن گھریلو میدان پر گجرات ٹائٹنز کا ریکارڈ آر سی بی کے لیے خطرے کی گھنٹی ثابت ہو سکتا ہے۔گجرات ٹائٹنز نے اب تک احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں مجموعی طور پر 22 میچ کھیلے ہیں، جن میں سے 15 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ آئی پی ایل 2026 کے دوران بھی ٹیم نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 7 میں سے 5 میچ جیتے، جب کہ صرف 2 مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یہی وہ میدان ہے جہاں گجرات ٹائٹنز نے 2022 میں راجستھان رائلز کو شکست دے کر اپنی تاریخ کا پہلا آئی پی ایل ٹائٹل جیتا تھا۔ اس کے علاوہ 2023 میں بھی اسی میدان پر دوسرے کوالیفائر میں ممبئی انڈینز کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی، جس سے واضح ہوتا ہے کہ احمد آباد کا میدان گجرات کے لیے خوش قسمت ثابت رہا ہے۔آئی پی ایل 2026 میں اسی گراؤنڈ پر آر سی بی اور جی ٹی کے درمیان ایک مقابلہ ہو چکا ہے، جس میں گجرات کے گیند بازوں نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے آر سی بی کی پوری ٹیم کو محض 155 رنز پر ڈھیر کر دیا تھا۔ اس میچ میں ارشد خان اور راشد خان نے اپنی بولنگ سے حریف بلے بازوں کو سخت مشکلات میں ڈالا، جب کہ جیسن ہولڈر نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔بیٹنگ کے شعبے میں گجرات کے کپتان شبمن گل نے صرف 18 گیندوں پر 43 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی تھی، جبکہ جوس بٹلر نے 19 گیندوں پر 39 رنز بنا کر کامیابی میں اہم حصہ ڈالا تھا۔
دوسری جانب احمد آباد میں آر سی بی کا ریکارڈ ملا جلا رہا ہے۔ بنگلورو کی ٹیم نے اس میدان پر اب تک 8 میچ کھیلے ہیں، جن میں سے 4 جیتے اور 4 ہارے ہیں۔ گجرات ٹائٹنز کے خلاف بھی آر سی بی نے یہاں دو میچ کھیلے ہیں، جن میں ایک میں کامیابی اور ایک میں شکست ہوئی۔تاہم آر سی بی کے پاس بھی اس میدان سے جڑی خوشگوار یادیں موجود ہیں۔ گزشتہ سیزن میں ٹیم نے 18 سالہ انتظار ختم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ آئی پی ایل ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ فائنل میں آر سی بی نے پنجاب کنگز کو 6 رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کی تھی، اور یہ کامیابی بھی اسی نریندر مودی اسٹیڈیم میں حاصل ہوئی تھی۔فائنل سے قبل اعداد و شمار گجرات ٹائٹنز کے حق میں ضرور نظر آتے ہیں، لیکن آر سی بی کے پاس بھی تجربہ کار اور میچ کا پانسہ پلٹنے والے کھلاڑی موجود ہیں۔ ایسے میں کرکٹ شائقین کو ایک سنسنی خیز اور یادگار فائنل دیکھنے کی امید ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے پہلے منی کے وزیر اعلیٰ وزیر…
وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…
کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی ملے وزیر اعلیٰ، بین ریاستی…
ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے وائس چانسلر کی علمی تحریروں اور…
1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…