Uncategorized

PM Modi Malaysia Visit: وزیر اعظم نریندر مودی دو روزہ دورے پر ملیشیا روانہ، کوالالمپور میں شاندار استقبال کی زبردست تیاری

نئی دہلی: بھارت اور ملیشیا کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی تیاری مکمل ہو چکی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کے روز دو روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ ہو گئے ہیں۔ روانگی سے قبل جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم  مودی نے واضح کیا کہ بھارت ملیشیا کے ساتھ دفاع، سلامتی، معیشت اور اختراع جیسے اہم شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت اور ملائیشیا کے درمیان تاریخی اور گہرے تعلقات رہے ہیں، جن میں گزشتہ چند برسوں کے دوران مسلسل مضبوطی آئی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ملیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے ساتھ ہونے والی تفصیلی بات چیت دونوں ممالک کی شراکت داری کو ایک نئی سمت دے گی۔ ان کے مطابق، اس دورے کے دوران جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

وزیراعظم مودی  کے بیان کے مطابق، بات چیت میں دفاع اور سلامتی کے تعاون کے ساتھ ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور انوویشن جیسے شعبوں کو نئی رفتار دینے پر غور ہوگا۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک مستقبل کے لیے نئے شعبوں میں تعاون کے امکانات بھی تلاش کریں گے تاکہ دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکے۔ ملیشیا روانگی کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے، جس میں وہ حسبِ معمول سفید کُرتے میں ملبوس نظر آ رہے ہیں اور ان کے دائیں کندھے پر شال رکھی ہوئی ہے۔ روانگی سے قبل انہوں نے متعلقہ حکام سے ملاقات بھی کی۔

دوسری جانب، ملیشیا میں وزیر اعظم مودی کے استقبال کو لے کر بھارتی برادری میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ کوالالمپور میں ان کے اعزاز میں ایک بڑے کمیونٹی پروگرام کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جس کا نام ‘ویلکم مودی جی’ رکھا گیا ہے۔ اس پروگرام کی خاص بات یہ ہوگی کہ 750 سے زائد فنکار ایک ساتھ اسٹیج پر آ کر اجتماعی رقص پیش کریں گے۔ منتظمین کے مطابق، یہ شاندار ثقافتی پروگرام ملیشیین بُک آف ریکارڈز میں درج ہو سکتا ہے۔ اس کے لیے باضابطہ درخواست پہلے ہی دی جا چکی ہے اور ریکارڈز کی ٹیم پروگرام کے دوران موقع پر موجود رہے گی۔ اس تقریب کو بھارت اور ملیشیا کے عوامی روابط کی مضبوط علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

23 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

33 minutes ago