قومی

Mathura Accident: متھرا میں درد ناک سڑک حادثہ، یمنا ایکسپریس وے پرتیز رفتارٹرک نے بس مسافروں کو کچلا، 6 افرادہلاک

متھرا: اتر پردیش کے متھرا میں یمنا ایکسپریس وے پر دیر رات ایک انتہائی دردناک سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار کنٹینر نے سڑک کنارے کھڑے بس مسافروں کو کچل دیا۔ اس حادثے میں6افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ ایک مسافر شدید طور پر زخمی ہو گیا ہے، جس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔یہ افسوسناک حادثہ تھانہ سریر کے علاقے میں یمنا ایکسپریس وے کے مائل اسٹون 88 کے قریب پیش آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، ایک سلیپر بس نوئیڈا سے فرخ آباد جا رہی تھی۔ دورانِ سفر بس میں سوار کچھ مسافر لَغو حاجت کے لیے بس سے اترے تھے۔ اسی دوران چند دیگر مسافر بھی بس سے نیچے اتر کر سڑک پر کھڑے ہو گئے۔

اسی وقت ایک تیز رفتار کنٹینر بے قابو ہو کر آیا اور سڑک پر کھڑے مسافروں کو ٹکر مار دی۔ حادثہ اس قدر اچانک اور شدید تھا کہ مسافروں کو سنبھلنے یا خود کو بچانے کا موقع تک نہ مل سکا اور کنٹینر انہیں روندتا ہوا آگے نکل گیا۔ اس دل دہلا دینے والے حادثے میں چھ افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ ایک مسافر شدید زخمی ہو گیا۔حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر چیخ و پکار مچ گئی۔ آس پاس کے لوگ فوری طور پر مدد کے لیے دوڑ پڑے اور کچھ ہی دیر میں بڑی تعداد میں بھیڑ جمع ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور راحت و بچاؤ کا کام شروع کیا گیا۔ زخمی مسافر کو فوری طور پر ضلع اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

پولیس کے مطابق اس حادثے میں سونو (42 سال)، دیویش، اسلم (27 سال)، سنتوش (45 سال) اور دو دیگر افراد کی موت ہو گئی ہے، جبکہ اوریا کے رہنے والے شیوکانت دوبے (45 سال) زخمی ہیں۔ پولیس نے تمام لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔مہلوکین کے اہلِ خانہ کو حادثے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد لاشیں ان کے لواحقین کے حوالے کر دی جائیں گی۔ پولیس حادثے کی وجوہات کی جانچ میں مصروف ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP 34 IAS Officers Transfer: اتر پردیش میں بڑا انتظامی ردوبدل، 34 آئی اے ایس افسران کے تبادلے، 14 اضلاع کو ملے نئے ڈی ایم

اتر پردیش میں پیر کی دیر رات بڑا انتظامی ردوبدل کیا گیا۔ حکومت نے 34…

1 hour ago

National Film Awards Ceremony: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ایکتا نگر پہنچیں، منگل کو 72ویں نیشنل فلم ایوارڈز تقریب میں ہوں گی شریک

صدر جمہوریہ مختلف زمروں کے فاتحین کو دیں گی قومی فلم ایوارڈ، تقریب میں بالی…

2 hours ago

Hanuman Ansh: رام للا کے درشن کے بعد جذباتی ہوئیں ’ہنومان انش‘ کی پروڈیوسر انوپریا ناگر، میڈیا پارٹنر ’بھارت ایکسپریس‘ کا ادا کیا شکریہ

فلم ’ہنومان انش‘ کی کامیابی کے بعد پروڈیوسر انوپریا ناگر ایودھیا پہنچیں، جہاں انہوں نے…

2 hours ago

Amaze Award 2026: بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کو امیز ایوارڈ 2026 سے نوازا جائے گا، کوی سمیلن اور مشاعرے کا ہوگا انعقاد

’ہندی میری جان 2026‘ کے دوسرے ایڈیشن میں 22 ستمبر کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر…

3 hours ago

Sonia Gandhi Electoral Roll Matter: سونیا گاندھی کے ووٹر لسٹ معاملے میں ریویژن پٹیشن منظور، 29 ستمبر کو ہوگی دوبارہ سماعت

راؤز ایونیو کورٹ کے پرانے حکم کو منسوخ کرکے معاملہ دوبارہ مجسٹریٹ عدالت بھیجا گیا،…

3 hours ago