مہاراشٹر کے انتخابات کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی آج ریاست کے چھترپتی سمبھاجی نگر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے ہیں۔ عوام سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم نے کہا کہ آج مہاراشٹر میں جدید انفراسٹرکچر بنایا جا رہا ہے۔ ہر چیز پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔ مہایوتی حکومت کے قیام کے بعد اب تک کی سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں یہاں ایک بہت بڑی کمپنی آنے والی ہے۔ اورنگزیب کے بارے میں بات کرتے ہوئے پی ایم نے کہا کہ کچھ لوگوں کو سمبھاجی مہاراج کے قاتل میں اپنا مسیحا نظر آتا ہے۔
ریزرویشن کے مسئلہ اور راہل گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے پی ایم نے کہا کہ کانگریس کے شہزادے بیرون ملک جاتے ہیں اور کھلے عام اعلان کرتے ہیں کہ وہ ریزرویشن کو ختم کر دیں گے۔ اب اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے کانگریس اور مہا وکاس اگھاڑی ایس سی ،ایس ٹی،او بی سی سماج کو چھوٹی ذاتوں میں تقسیم کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔پی ایم نے کہا کہ جب اورنگ آباد کو چھترپتی سنبھاجی نگر بنایا گیا تو سب سے زیادہ نقصان کس کو ہوا؟ اسی کانگریس پارٹی کو، مہا وکاس اگھاڑی کے لوگوں کو، جن کے حامی اس فیصلے کو پلٹنے کے لیے عدالت گئے تھے۔ پورا مہاراشٹر جانتا ہے کہ چھترپتی سمبھاج نگر کو یہ نام دینے کا مطالبہ بالا صاحب ٹھاکرے نے اٹھایا تھا۔ اگھاڑی حکومت ڈھائی سال اقتدار میں رہی، لیکن کانگریس کے دباؤ میں ان لوگوں میں ہمت نہیں ہوئی، وہیں مہایوتی حکومت نے آتے ہی اس شہر کا نام چھترپتی سنبھاجی نگر رکھ دیا۔ ہم نے آپ کی خواہش پوری کی، ہم نے بالا صاحب ٹھاکرے کی خواہش پوری کی۔ مہاراشٹر میں یہ انتخاب صرف نئی حکومت کے انتخاب کا نہیں ہے۔ اس الیکشن میں ایک طرف سنبھاجی مہاراج کو ماننے والے محب وطن ہیں تو دوسری طرف اورنگ زیب کی تعریف کرنے والے لوگ ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ عوام مہاراشٹر کی تیز رفتار ترقی کے لیے ایک عظیم مخلوط حکومت بنانے کے لیے بے تاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم وی اے والوں نے مسئلہ بڑھانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، جس کے لیے مہایوتی نے جل یکت اسکیم لائی، لیکن جب ایم وی اے حکومت آئی تو اس اسکیم کو روک دیا گیا۔ اب اسے دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے اور اس کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھینس کے گوشت، ڈیری اور پولٹری مصنوعات کی برآمدات مالی سال 24 کی اسی مدت…
پی ایس ایس کے تحت مختص فنڈ کا مقصد کسانوں کی مدد کے لیے استعمال…
پولیس نے بتایا کہ حادثہ سندھنور کے ارگنمارا کیمپ کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں کو…
ہندوستان کی کافی بنیادی طور پر ماحولیاتی لحاظ سے امیر مغربی اور مشرقی گھاٹوں میں…
ابتدائی تفتیش میں مارے گئے نکسلیوں کی شناخت ایریا کمانڈر شانتی اور منوج کے طور…
حکومت نے رواں مالی سال اپریل تا ستمبر کے دوران چھ شعبوں بشمول الیکٹرانکس اور…