Categories: Uncategorized

Amit Shah Bastar Visit: یہ بالکل کھٹی نہیں ہے،امت شاہ نے چکھی املی، ذائقے کی تعریف کی، بستر کے دورے پر وزیر داخلہ

نئی دہلی :مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے چھتیس گڑھ دورے کے دوران بستر ضلع کے دور دراز علاقے نیتانار گاؤں میں قائم سی آر پی ایف کیمپ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقامی عوام کو ایک بڑی سہولت کا تحفہ دیتے ہوئے ’شہید ویر گنڈا دھور سیوا ڈیرا‘ یعنی عوامی سہولت مرکز کا افتتاح کیا۔ امت شاہ کا یہ دورہ بستر کے اندرونی علاقوں میں سیکورٹی کے ساتھ ساتھ ترقی، ڈیجیٹل سہولیات اور خود کفالت کو فروغ دینے کی سمت میں اہم قدم مانا جا رہا ہے۔دورے کے دوران وزیر داخلہ امت نے مقامی خواتین سے براہِ راست بات چیت کی اور ان کی محنت و حوصلے کی بھرپور تعریف کی۔ خاص طور پر بستر کی مشہور املی نے امت شاہ کو بے حد متاثر کیا۔

بستر کی املی کا ذائقہ چکھا

امت شاہ املی پروسیسنگ سینٹر بھی پہنچے، جہاں ’گنڈا دھور خواتین سیلف ہیلپ گروپ‘ کی خواتین اعلیٰ معیار کا املی پلپ تیار کر رہی ہیں۔ وزیر داخلہ نے خود املی کا ذائقہ چکھا اور مسکراتے ہوئے کہا، “یہاں کی املی میں بہت مٹھاس ہے۔”گروپ کی رکن لمبی ناگ نے امت شاہ کو بتایا کہ اس روزگار سے جڑنے کے بعد اب وہ سالانہ تقریباً ایک لاکھ روپے تک آمدنی حاصل کر سکیں گی، جس سے ان کے خاندان کی معاشی حالت مضبوط ہوگی۔

گاؤں میں ہی مل رہی ہیں ڈیجیٹل سہولتیں

اس کے بعد امت شاہ نے ’سیوا سیتو کیندر‘ کا معائنہ کیا، جہاں دیہی علاقوں میں ڈیجیٹل گورننس کی نئی مثال قائم کی جا رہی ہے۔ نیتانار گاؤں کی رہائشی سکھ دیوی نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ انہوں نے ابھی اپنی پانچ ماہ کی بیٹی پدما کا آدھار کارڈ بنوایا ہے۔ اس مرکز کے کھلنے سے پہلے انہیں اس کام کے لیے 10 کلومیٹر دور نانگور جانا پڑتا تھا۔اب اس سنگل ونڈو سسٹم کے ذریعے گاؤں میں ہی آدھار کارڈ بنوانے، اپ ڈیٹ کرانے، ای-کے وائی سی، موبائل نمبر لنکنگ اور ای-آدھار جیسی سہولتیں دستیاب ہیں۔سونامنی نامی خاتون نے بتایا کہ فاصلے کی وجہ سے وہ کافی عرصے سے ’مہتاری وندن یوجنا‘ کے لیے ای-کے وائی سی نہیں کرا پا رہی تھیں، لیکن مرکز کھلتے ہی ان کا کام چند منٹوں میں مکمل ہو گیا۔

خواتین کو خود کفیل بنانے کی کوشش

اس عوامی سہولت مرکز میں خواتین کو مختلف تربیتیں بھی دی جا رہی ہیں تاکہ وہ خود کفیل بن سکیں۔ خواتین کو ’بینک سخی‘ کی خصوصی ٹریننگ دی جا رہی ہے، جس کے ذریعے وہ گاؤں میں ہی بینکنگ خدمات جیسے رقم جمع کرانا، نکالنا، نئے اکاؤنٹ کھلوانا اور کے وائی سی کی سہولت فراہم کر سکیں گی۔امت شاہ نے سلائی کی تربیت حاصل کر رہی خواتین سے بھی بات چیت کی۔ تربیت حاصل کرنے والی وجے کماری نے کہا کہ اب وہ عزت کے ساتھ اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں گی۔وزیر داخلہ  امت شاہ نے ’دھان ڈھیکی ٹریننگ سینٹر‘ کا بھی جائزہ لیا، جہاں چاول کی فروخت سے خواتین کی آمدنی بڑھے گی، جبکہ اس سے نکلنے والی بھوسی مقامی مویشیوں کے لیے غذائیت بخش چارے کے طور پر استعمال ہوگی۔

بستر میں ترقی کی نئی تصویر

نیتانار گاؤں میں قائم یہ ’سیوا ڈیرا‘ صرف ایک سرکاری مرکز نہیں ،بلکہ خواتین کو بااختیار بنانے اور دیہی علاقوں کو ڈیجیٹل طور پر مضبوط کرنے کا ایک بڑا مرکز بن چکا ہے۔ سیکورٹی کیمپوں کے ساتھ ایسے عوامی سہولت مراکز کا قیام اس بات کی علامت ہے کہ بستر اب بندوقوں کی آواز سے نکل کر ترقی، خود کفالت اور خوشحالی کی نئی داستان لکھ رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Mamata Banerjee’s statement: ابھجیت دیپکے کو حراست میں لیے جانے پر ممتا بنرجی بولیں، ’گھبراؤ مت، ابھی دیدی آپ کے ساتھ ہے‘

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…

1 hour ago

Union Home Minister Amit Shah: پنجاب میں منشیات اور گینگسٹر ازم پر گھری ’عآپ‘ حکومت، وزیر داخلہ امت شاہ نے قانون و انتظام پر اٹھائے سوالات

پنجاب میں منشیات کے کاروبار، گینگسٹر ازم اور بڑھتے جرائم کو لے کر سیاسی گھمسان…

2 hours ago

IND vs ZIM Series: صرف 133 رنز کی دوری، ٹوٹ جائے گا دنیا بھر کا ریکارڈ! اسمرتی مندھانا کے تاریخی کارنامے پر سب کی نظریں

بھارتی کپتان اسمرتی مندھانا ٹی 20 انٹرنیشنل میں 5,000 رنز مکمل کرنے سے صرف 133…

2 hours ago

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

3 hours ago