قومی

Delhi Fuel Conservation WFH Advisory: ورک فرام ہوم پر بڑا فیصلہ، حکومت نے جاری کی نئی ایڈوائزری، میٹرو-ڈی ٹی سی سے متعلق کیا یہ اعلان

نئی دہلی: اگرآپ دہلی-این سی آرمیں رہتے ہیں اورکام پرجانے کے لئے ہرروزاپنی گاڑی میں پٹرول، ڈیژل یا سی این جی بھرواتے ہیں، تویہ خبرآپ کے لئے ہے۔ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ اورخام تیل کی آسمان چھوتی قیمتوں کے درمیان ملک میں جنگی بنیادوں پرایندھن کوبچانے کی مہم شروع کردی گئی ہے۔

وزیراعظم نریندرمودی کی ایندھن کی بچت اورنجی گاڑیوں کے استعمال کوکم کرنے کی حالیہ اپیل کے بعد، دہلی حکومت اوردہلی میٹرو(ڈی ایم آرسی) نے آج، پیر18 مئی سے دارالحکومت میں کئی بڑی اورسخت تبدیلیاں نافذ کی ہیں۔ ان میں نجی کمپنیوں کے لئے گھرسے کام (ورک فرام ہوم) کا مشورہ اورمیٹروفریکوئنسی میں اضافہ شامل ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ دہلی میں کیا تبدیلی کی گئی ہے۔

دہلی حکومت کی ایڈوازئری، ہفتے میں 2 دن ورک فرام ہوم

تیل کے بڑھتے ہوئے بحران اورسی این جی کی قیمتوں میں 3 روپئے تک کے حالیہ اضافے کے پیش نظر، دہلی کی ریکھا گپتا حکومت کے لیبرڈپارٹمنٹ نے ایک اہم ایڈوائزری جاری کی ہے۔ تمام نجی کمپنیوں، فیکٹریوں، دکانوں اورخاص طورپردہلی کے آئی ٹی اورآئی ٹی ای ایس سیکٹرکومشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ہفتے میں کم ازکم 2 دن اپنے ملازمین کوگھرسے کام کرنے کی سہولت فراہم کریں۔ ٹریفک جام اوراوقات کارکے دوران ایندھن کی بربادی کوروکنے کے لئے کمپنیوں سے دفتر کے وقت میں تبدیلی کرنے کو کہا گیا ہے۔ حکومت نے ملازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ اکیلے گاڑی چلانے کے بجائے کارپول کریں یا پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں۔ اسپتال، بجلی، پانی، صفائی جیسی ضروری اورایمرجنسی خدمات سے وابستہ اداروں پریہ ایڈوائزری نافذ نہیں ہوگی۔

ہرپیرکوامیٹرو کے 24 اضافی ٹرپس 

حکومت کی اپیل کے بعد لوگ اپنی ذاتی کاروں کو چھوڑکرمیٹروکا رخ کریں گے، دہلی میٹرونے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ آج سے دہلی میٹرو پورے نیٹ ورک میں 6 اضافی ٹرینیں چلائے گی۔ اب سے، میٹروہرپیرکو24 اضافی ٹرپس چلائے گی۔ ضرورت پڑنے پردوسرے دنوں میں بھی میٹروکے پھیرے (ٹرپس) کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Manoj Jha Statement: پٹنہ میں سی ای سی کے خلاف احتجاج پر منوج جھا بولے، ’جمہوریت کے لیے مشکل وقت، اب مسلسل ہوں گے مظاہرے‘

راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے پٹنہ میں چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی)…

27 minutes ago

Air India EasyRoom: ایئرپورٹ پر سم تلاش کرنے کی پریشانی ختم، ایئر انڈیا کا ایزی روم مسافروں کے لیے نئی سہولت

ایئر انڈیا کی اس نئی سہولت کا مقصد بیرون ملک پہنچنے کے بعد مقامی سم…

1 hour ago

Tejashwi Yadav Raj Bhavan March: راج بھون مارچ سے بہار کی سیاست گرم، تیجسوی یادو نے لگائے ووٹ چوری کے الزامات

بہار میں راج بھون مارچ کے معاملے پر سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔ اسمبلی…

2 hours ago