بین الاقوامی

Major Accident in Chicago: امریکہ کے شکاگو میں خوفناک سڑک حادثہ، 25 سالہ بھارتی طالبہ ہلاک، 6 زخمی

نئی دہلی:امریکہ کے شہر شکاگو کے قریب ایک المناک سڑک حادثے میں 25 سالہ بھارتی طالبہ کی موت ہو گئی، جبکہ چھ دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ حکام نے پیر کے روز اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ امریکی ریاست انڈیانا کے لیک کاؤنٹی علاقے میں کراؤن پوائنٹ کے قریب انٹراسٹیٹ 65 ہائی وے پر پیش آیا۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والی طالبہ کی شناخت نویا گڈوسو کے طور پر ہوئی ہے۔ لیک کاؤنٹی کورونر آفس نے بتایا کہ شدید زخمی ہونے کے باعث نویا کو اتوار کی رات 12 بج کر 16 منٹ پر مردہ قرار دیا گیا۔

بھارتی قونصل خانے نے اظہارِ افسوس کیا

شکاگو میں قائم بھارتی قونصل خانے نے طالبہ کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ قونصل خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر جاری بیان میں کہا کہ شکاگو کے قریب پیش آنے والے سڑک حادثے میں بھارتی طالبہ نویا گڈوسو کی موت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔بیان میں کہا گیا کہ “اس مشکل گھڑی میں ہم ان کے خاندان اور دوستوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ قونصل خانہ مسلسل متاثرہ خاندان کے رابطے میں ہے، جبکہ زخمیوں کی مدد کرنے والے دوستوں اور کمیونٹی اراکین سے بھی رابطہ رکھا جا رہا ہے۔”

حادثہ کیسے پیش آیا؟

انڈیانا اسٹیٹ پولیس کے مطابق حادثہ ہفتہ کی رات تقریباً 11 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا۔ تفتیشی حکام نے بتایا کہ سات بالغ افراد کو لے جانے والی ایک سرخ منی وین انتہائی سست رفتار، یعنی تقریباً 10 سے 15 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ایک دوسرے گاڑی کے پیچھے چل رہی تھی، جس میں مبینہ طور پر تکنیکی خرابی تھی۔پولیس کے مطابق پیچھے سے آنے والی ایک دوسری گاڑی کے ڈرائیور کو منی وین کی کم رفتار کا اندازہ نہیں ہو سکا۔ ٹکر سے بچنے کی کوشش میں اس نے بائیں جانب موڑنے کی کوشش کی، لیکن گاڑی زور دار طریقے سے منی وین کے بائیں حصے سے ٹکرا گئی۔شدید ٹکر کے باعث منی وین سڑک سے نیچے اتر کر کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں نویا گڈوسو کی موت ہو گئی جبکہ دیگر چھ افراد زخمی ہو گئے۔حکام نے واضح کیا کہ جس گاڑی میں تکنیکی خرابی تھی اور جس کے پیچھے منی وین چل رہی تھی، وہ براہ راست حادثے میں شامل نہیں تھی۔

تحقیقات جاری

پولیس نے مزید بتایا کہ منی وین میں صرف دو اگلی نشستیں نصب تھیں اور حادثے کی تمام وجوہات کی تفصیلی تحقیقات جاری ہیں۔ اس حادثے نے امریکہ میں مقیم بھارتی کمیونٹی کو غمزدہ کر دیا ہے، جبکہ نویا گڈوسو کی اچانک موت پر دوستوں اور اہل خانہ میں کہرام مچا ہوا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Tamil Nadu By-election: تمل ناڈو ضمنی انتخابات کا پہلا رجحان، وزیر اعلیٰ وجے کے لیے خوشخبری، کس امیدوار کو کتنے ملے ووٹ؟

مدورانتکم اور دھاراپورم دونوں اسمبلی سیٹوں پر ٹی وی کے امیدوار آگے، مئی میں حکومت…

15 minutes ago

Elon Musk wrote, “Thank you, Rahul: راہل گاندھی کے جواب سے خوش ہوئے ایلون مسک، بولے شکریہ راہل، یہ واقعی تشویش ناک ہے

راہل گاندھی نے ایلون مسک کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا تھا، ’’ایلون، بھارت…

1 hour ago

Abhijit Deepke, founder of CJP: کس خاتون نے ابھجیت دیپکے کی پیشانی چومی؟ جذباتی ہو کر بولے، میرا نیا خاندان

ابھجیت دیپکے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرکے بنگلورو میں ملنے والی…

2 hours ago