Categories: Uncategorized

MP BJP Candidates List: مدھیہ پردیش میں بی جی پی نے 5ویں لسٹ کی جاری،شیو پوری سے بی جے پی نے یشودھرا راجے سندھیا کو نہیں دیا ٹکٹ

MP BJP Candidates List:مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کی مہم ان دنوں زوروں پر ہے۔ کانگریس اور بی جے پی کے سبھی سینئر لیڈر عوامی جلسوں سے خطاب کر رہے ہیں اور  عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔

آج بی جے پی نے مدھیہ پردیش میں اپنی پانچویں لسٹ  (فہرست)جاری کی ہے۔ پارٹی نے اس فہرست  میں 92 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔  قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے پہلے بی جے پی نے مدھیہ پردیش میں پچھلی چار فہرستوں میں 136 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ وہیں  باقی 94 ناموں میں سے پارٹی نے 92 ناموں کا اعلان کیا ہے۔

بی جے پی نے اپنی فہرست میں کئی حیران  کرنے دینے والوں ناموں کا اعلان کیا ہے۔ بی جے پی نے شیو پوری اسمبلی سیٹ سے یشودھرا راجے سندھیا کا ٹکٹ منسوخ کرکے دیویندر جین کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ قابل ذکر بات یاہ ہے کہ یشودھرا نے عمر اور صحت کا حوالہ دیتے ہوئے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ وہ اس بار الیکشن نہیں لڑیں گی۔ اس کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا کو یہاں سے ٹکٹ دیا جائے گا۔

لیکن بی جے پی کی فہرست نے ان قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا ہے۔ شیو پوری سے بی جے پی نے جیوترادتیہ سندھیا کو ٹکٹ نہ دے کر دیویندر جین کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صر کے صدر السیسی نے مغربی ممالک پر دوہرے رویّے کا لگایا الزام، کہا- معصوم لوگوں کے درمیان برابری کہاں ہے

بی جے پی نے اب تک 228 سیٹوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ اب دو سیٹیں ایسی ہیں جہاں بی جے پی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان ہونا باقی ہے۔ بی جے پی نے ابھی تک پانچ فہرستوں میں جیوترادتیہ سندھیا کو انتخابی  میدان میں کھڑا نہیں کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

6 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

7 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

8 hours ago