Categories: Uncategorized

Bhojpuri Folk Singer Neha Singh Rathore: جب بھی حکومت کو کچھ کہا جاتا ہے تو وہ صرف لاٹھایاں برساتی ہے ؟ – کسانوں کے احتجاج کو لے کر نیہا سنگھ راٹھور کا طنز

16 فروری کسانوں کے دہلی مارچ کا چوتھا دن ہے۔ کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کے علاوہ دیگر مطالبات لے کر دہلی آنے والے کسانوں کو پنجاب اور ہریانہ کی سرحدوں پر روک دیا گیا ہے۔ اس دوران کسانوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ بھی دیکھنے میں آئی۔جس پر بھوجپوری لوک گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے رویے پر بھی سوالات اٹھائے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے  ساری کیلیں دہلی باڈر پر ہی ختم کردی ہیں یا کچھ کیلیں چین باڈر کے لئے بھی بچا رکھی ہیں؟ اس سے پہلے انہوں نے حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ  حکومت کے پاس ہمارے   ہرسوالوں کا جواب صرف لاٹھی ہے۔ جب بھی حکومت کو کچھ کہا جاتا ہے تو وہ صرف لاٹھیاں برساتی ہے ۔

نیہا سنگھ نے اس طرح حکومت پرکیا  طنز

 بھوجپوری لوک گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور نے کہا، “سرکاری ملازمین خود اپنی پنشن کے لیے لڑ رہے ہیں لیکن ہریانہ اور پنجاب کے کسانوں کو خالصتانی کہہ رہے ہیں۔ بے روزگار ایڑیاں رگڑ رہے ہیں، پکوڑے تلنے کا وقت آگیا ہے۔ لیکن وہ کسانوں کو کانگریس کا ایجنٹ بھی کہہ رہے ہیں۔ ان بے روزگاروں کے باپ اپنے بڑھاپے کی فکر میں ہیں۔ لیکن انہیں یہ گیان  بھی دیاجارہا ہے کہ اگر کسانوں کے مطالبات مانے گئے تو ملک برباد ہو جائے گا۔ یوپی-بہار کے باقی کسان صرف حسد کی وجہ سے اسے مارا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔

کسانوں نے 13 فروری کو دہلی چلو کی کال دی تھی۔

دراصل کسانوں کی اس تحریک کو لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے سپانسر ہونے کا بھی کہا جا رہا ہے۔ پنجاب اور ہریانہ کے کسانوں نے 13 فروری کو دہلی چلو کے نعرے کے ساتھ تحریک شروع کی تھی۔ جس کے بعد دہلی کی سرحد پر قلعے بنائے گئے اور بھاری سیکورٹی فورس تعینات کر دی گئی۔ یہی نہیں سڑکوں پر کیلیں بھی ڈالی گئیں اور سیمنٹ کی بیریکیڈنگ بھی کی گئی۔

بھارت ایکسپریس

 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Director Balki on Blockbuster Films: بلاک بسٹر فلموں پر ہدایت کار بالکی نے کہا- اب فلمیں ویسی نہیں، پروجیکٹ بن گئی ہیں

بالکی نے سنیما میں ناظرین کی عدم دلچسپی کی وجوہات کے بارے میں بھی بات…

2 hours ago

Inauguration of Urdu Drama Festival: غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام اردو ڈرامہ فیسٹیول کا افتتاح

افتتاحی اجلاس کے بعد پیئرٹ ٹروپ کی پیشکش ڈرامہ ’سرسید‘ تحریرو ہدایت ڈاکٹر محمد سعید…

2 hours ago

Gaza-Israel War: غزہ جنگ کے دوران اسرائیل نے 70 فیصد خواتین اور بچوں سمیت 43985 فلسطینیوں کا کیا قتل

وزارت صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 13 فلسطینیوں کواسرائیلی فوج نے قتل…

2 hours ago