Lok Sabha Elections 2024: لوک سبھا الیکشن سے پہلے کانگریس کے ترجمان اجے ماکن نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے سبھی اکاؤنٹ سیزکردیئے گئے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ جمہوریت کے تمام دروازے بند کردیئے گئے ہیں۔ ایک دوہفتے میں الیکشن کا اعلان ہونا ہے۔ ایسے میں ایسا کرنا تانا شاہی ہے۔ جمعہ کے روز (16 فروری) کانگریس کے خازن (ٹریزرار) اجے ماکن نے بتایا کہ انکم ٹیکس نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی اوریوتھ کانگریس کے بینک اکاؤنٹ کو فریج کردیا ہے۔ یہ کارروائی 19-2018 کے لئے آئی ٹی ریٹرن داخل کرنے میں 45 دنوں کی تاخیرکے سبب ہوئی ہے۔
اجے ماکن نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ہمارا پیسہ عوامی چندہ (کراؤڈ فنڈنگ) کا ہے، یوتھ کانگریس کا پیسہ ممبرشپ کا پیسہ ہے۔ مرکزی حکومت پرالزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا اس ملک میں ایک پارٹی سسٹم رہے گا۔ اجے ماکن نے یہ بھی جانکاری دی کہ ہم نے اپیلیٹ میں عرضی دی تھی۔ اس لئے ہم میڈیا کے سامنے نہیں آئے۔ اب وہاں سماعت شروع ہوئی تو ہم سامنے آئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے کو وویک تنکھا ورچوئلی دیکھ رہے ہیں۔
انکم ٹیکس نے 210 کروڑ روپئے کا کیا مطالبہ
اجے ماکن نے ایکس (ٹوئٹر) پرلکھا ہے، “یہ کانگریس کا اکاؤنٹ بند نہیں کیا گیا ہے بلکہ جمہوریت کوبند کردیا گیا ہے۔ جب الیکشن کا اعلان ہونے میں صرف ایک ماہ کا وقت ہے۔ انہوں نے اپوزیشن پارٹی کا اکاؤنٹ فریج کردیا ہے، کیا ملک میں ایک ہی پارٹی کا اقتداررہے گا؟ انہوں نے مزید بتایا کہ کانگریس کے چاراکاؤنٹ فریج کردیئے گئے ہیں۔ اجے ماکن نے کہا ہے کہ پارٹی نے ان کے اکاؤنٹ کو ڈی فریج (دوبارہ کھولنے) کرنے کے لئے انکم ٹیکس اپیل اتھارٹی (آئی ٹی اے ٹی) سے رابطہ کیا ہے۔ انکم ٹیکس نے پارٹی سے 210 کروڑروپئے کا مطالبہ کیا ہے۔ اجے ماکن نے کہا کہ انہیں 19-2018 کے لئے اپنا آئی ٹی ریٹرن 21 دسمبر2019 تک داخل کرنا تھا، لیکن پارٹی نے 45-40 دنوں کی تاخیرسے ریٹرن فائل کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Nyay Yatra: راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ سے آئی بڑی خبر، روڈ شو میں ڈرائیونگ سیٹ پر تیجسوی یادو
“اکاؤنٹ سیز کرنے تھے تو بی جے پی کے کریں”
اجے ماکن نے کہا کہا گراکاؤنٹس فریج کرنے تھے تو بی جے پی کے کریں کیونکہ الیکٹورل بانڈ سے ان کا پاس پیسہ آیا ہے، جسے سپریم کورٹ نے منسوخ کردیا ہے۔ کل ہی سپریم کورٹ نے الیکٹورل بانڈ سے متعلق بڑا فیصلہ سنایا تھا۔ عدالت نے الیکشن بانڈ کوغیرآئینی قراردیتے ہوئے اس کی قانونی حیثیت منسوخ کردی تھی۔ عدالت نے یہ بھی کہا تھا کہ اس سے حق اطلاعات کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ اس لئے انتخابی بانڈزکو درست نہیں سمجھا جا سکتا۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…