-بھارت ایکسپریس
Same Sex Marriages: سپریم کورٹ نے ہم جنس شادیوں کو قانونی طور پر تسلیم کرنے سے متعلق مختلف ہائی کورٹس میں زیر التواء تمام درخواستوں کو منتقل کر دیاہے۔ سپریم کورٹ نے مرکز سے ہم جنس کی شادی پر اپنا جواب 15 فروری کو داخل کرنے کو کہاہےاور تمام درخواستوں کو لسٹ وائز کرنے کا حکم دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اب اس معاملے کی اگلی سماعت 13 مارچ کو ہوگی۔
ان لوگوں نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیا
ہم جنس جوڑوں کی شادیوں کو قانونی حیثیت دینے کے معاملے میں آج سنوائی سے پہلے یونائیٹیڈ ہندو فرنٹ کے صدر جئے بھگوان گوئل اور تنظیم کے کارکنوں نے سپریم کورٹ کے باہر علامتی احتجاج کیا۔ اس معاملے پر آخری سماعت 14 دسمبر 2022 کو ہوئی تھی۔ اس دوران سپریم کورٹ نے ہم جنس شادی کو اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت ہم جنس شادی کو تسلیم کرنے کی درخواشت پر جواب طلب کیا تھا۔
مختلف ہائی کورٹس میں زیر التوا مقدمات
آپ کو بتاتے چلیں کہ اسپیشل میرج ایکٹ 1954، ہندو میرج ایکٹ 1955 اور فارن میرج ایکٹ 1969 کے تحت متعدد ہم جنس جوڑوں کی آٹھ عرضیاں مختلف ہائی کورٹس میں زیر التوا ہیں۔ سپریم کورٹ میں ان کی منتقلی کے لیے درخواست بھی دائر کی گئی تھی۔ جس پر سپریم کورٹ نے آج اپنی مہر لگادی ہے۔ اس کے ساتھ اب یہ تمام درخواستیں سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے درج کی جائیں گی۔
عدالت نے مرکز کو نوٹس جاری کیا تھا
اس سے قبل 25 نومبر 2022 کو عدالت عظمیٰ نے ایک اور ہم جنس جوڑے کی درخواست پر مرکز کو نوٹس جاری کیا تھا اور چار ہفتوں میں جواب مانگاتھا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایک ہی جنس کی شادی یا ہم جنس پرستوں کی شادی میں لڑکی اپنی پسند کی لڑکی کا انتخاب کرتی ہے یا لڑکا اپنی پسند کے لڑکے کو اپنا جیون ساتھی چنتا ہے۔ اس وقت بھارت میں ایسی شادیوں کے لیے کوئی قانونی التزام نہیں ہے۔ تاہم ایسے رشتوں کے حوالے سے سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ اگر دونوں پارٹنرز راضی ہوں تو رشتہ برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ دنیا میں 32 ممالک ایسے ہیں جنہوں نے ہم جنس شادیوں کو تسلیم کیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…