-بھارت ایکسپریس
Corona virus: ملک میں اس وقت ایچ تھری این ٹو وائرس کے ساتھ کووڈ 19 انفیکشن سے بھی جھوج رہا ہے، کافی لمبی مدت سے یہ وائرس سکون سے تھا، لیکن کورونا ایک بار پھر سے بے سکو ن ہوگیا ہےاور اپنا پاؤں ایک بار پھر پسار رہا ہے۔ روز نئے معاملے سامنے آرہے ہیں ۔ رپورٹس کی اگر مانے تو گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر ملک میں کورونا کے کل 1071نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کورونا کی وجہ سے راجستھان اور مہاراسٹر میں ایک ایک موت ہوچکی ہیں۔
129 دن بعد ایک دن میں ہندوستان میں ایک دن میں کوووڈ 19 کے 1,000 سے زائد کیسز رجسٹر کیے گئے، جب کہ زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 5,915 ہوگئی۔ اتوار کی صبح آٹھ بجے تک مرکزی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں 24 گھنٹوں کے اندر انفیکشن کے کل 1,071 نئے کیسز درج کیے گئے، جب کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 5,30,802 ہوگئی۔ مزید تین مریض
ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے راجستھان اور مہاراشٹر میں ایک ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، کیرالہ میں کووڈ-19 سے مرنے والوں کی تعداد کو دوبارہ ملاتے ہوئے ایک کیس شامل کیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، ہندوستان میں انفیکشن کیسز کی کل تعداد 4,46,95,420 ہو گئی ہے۔ اسی وقت، زیر علاج مریضوں کی تعداد انفیکشن کے کل کیسز کا 0.01 فیصد ہے، جبکہ کووڈ-19 سے صحت یاب ہونے کی قومی شرح 98.8 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
وزارت کی ویب سائٹ کے مطابق کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 4,41,58,703 ہو گئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.19 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق ملک گیر ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک ملک میں انسداد کووڈ 19 ویکسین کی 220.65 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…