-بھارت ایکسپریس
Electricity Strike in UP: اترپردیش میں رہنے والے لوگوں کے لئے ایک راحت بھری خبر آئی ہے۔ 16 اپریل کی رات سے ہڑتال پر گئے بجلی ملازمین نے ہڑتال واپس لے لی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر توانائی اے کے شرما نے ملازم لیڈران کو بھروسہ دلایا ہے کہ کسی کو بھی نوکری سے نہیں نکالا جائے گا۔ اسی کے ساتھ جو مقدمے ہڑتال کے دوران درج کرائے گئے ہیں، ان کو بھی واپس لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 16 مارچ کی رات سے ہی بجلی ملازمین کے ہڑتال پر جانے سے ریاست میں چوطرفہ اندھیرا چھایا ہوا تھا۔ گرمی کے دنوں میں عوام پریشان ہو رہی تھی اور اس کے خلاف سڑک پر بھی اترنا شروع کردیا تھا۔ بجلی ملازم اپنے مطالبات سے متعلق ہڑتال کوواپس کرنے سے منع کر رہے تھے جبکہ کل پورے دن وزیر توانائی ہڑتال کرنے والے ملازمین کو مناتے رہے۔ اس کے بعد اتوار کے روز بھی وزیر توانائی اے کے شرما اور ملازم لیڈران سے بات کی۔
اس کے بعد وزیر توانائی اے کے شرما نے سنگھرش سمیتی کو یقین دہانی کرائی کہ ہڑتال کے دوران ملازمین کے خلاف کی گئی کارروائی کو واپس لیا جائے گا۔ اس کے لئے انہوں نے یوپی پی سی ایل کے چیئرمین کو ہدایت بھی دی کہ اب تک ملازمین کے خلاف کی گئی کارروائی میں چاہے ایف آئی آر ہو، معطلی ہو یا دیگر کسی طرح کی کارروائی کی گئی ہو، اسے جلد ہی واپس لیا جائے گا۔ جدوجہد کے دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے آنے والے وقت میں بات چیت کے ذریعہ حل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 16 مارچ کی رات سے ملازمین ہڑتال پر تھے۔ اس دوران پوری ریاست کے پاور کارپوریشن کے 16 ایگزیکٹیو انجینئر، جونیئر انجینئراور ایس ڈی او کو معطل کردیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی تین ہزار سے زیادہ کنٹریکٹ ملازمین برخاست کئے گئے تھے۔ 22 ملازمین لیڈران سمیت 29 کے خلاف ضروری سروس بحالی قانون (ایسما) کے تحت کارروائی کی گئی تھی۔ ساتھ مین پاور ایجنسی کے مینیجروں کے خلاف معاملہ درج ہوا تھا۔
-بھارت ایکسپریس
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…
ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے منگل کوٹوئٹر پر لکھا، محترم اکھلیش جی، پہلے آپ…
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…