گوتم گمبھیرٹیم انڈیا کے چیف کوچ بن گئے ہیں، منگل کوبی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے ان کے نام کا اعلان کیا۔ تاہم اب سوال یہ ہے کہ آخران کی کوچنگ ٹیم میں کس کس کوشامل کیا جاسکتا ہے؟ ایسی خبریں ہیں کہ گوتم گمبھیرکی کوچنگ ٹیم میں نئے بلے بازی کوچ، گیند بازی کوچ جڑنے والے ہیں۔ ان عہدوں کے لئے کئی بڑے کھلاڑیوں کے نام سامنے آرہے ہیں۔ بڑی خبریہ ہے کہ سال 2011 میں ٹیم انڈیا کوورلڈ کپ جتانے والے تیزگیند بازظہیرخان گیند بازی کوچ بننے کی دوڑمیں ہیں۔
ظہیرخان بنیں گے ٹیم انڈیا کے گیند بازی کوچ؟
اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق، ظہیرخان ٹیم انڈیا کے گیندبازی کوچ بننے کی دوڑ میں ہیں۔ صرف ظہیرخان ہی نہیں سابق تیزگیند باز لکشمی پتی بالا جی بھی ٹیم انڈیا کے گیند بازی کوچ بننے کے دعویدارہیں۔ ویسے اس عہدے کے لئے ایک اوردعویدارہیں اوروہ ہیں سابق تیز گیند بازونے کمار۔
ظہیرخان کے کوچ بننے کا ٹیم کو ہوگا بڑا فائدہ
ظہیرخان اگرٹیم انڈیا کے گیند بازی کوچ بنتے ہیں تواس سے روہت اینڈ کمپنی کوبہت فائدہ ہوگا۔ وہ اس لئے کیونکہ ظہیرخان کوانٹرنیشنل کرکٹ کا لمبا تجربہ رہا ہے۔ انہوں نے دنیا کے ہرکونے میں کرکٹ کھیلا ہے۔ ساتھ ہی وہ ٹیم کے سسٹم کواچھی طرح پہچانتے ہیں۔ وہ ٹیم اور کھلاڑیوں کومینیج کرنے کا کام بخوبی جانتے ہیں۔ ظہیرخان نے ٹیم انڈیا کے لئے 200 ونڈے میں 282 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 92 ٹسٹ میں 311 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ آئی پی ایل میں بھی انہوں نے 100 مقابلوں میں 102 وکٹ حاصل کئے۔ آنے والے 2 سالوں میں ٹیم انڈیا کو5 آئی سی سی ٹورنا منٹس میں حصہ لینا ہے، جس میں چمپئنزٹرافی، ونڈے ورلڈ کپ، ٹی-20 ورلڈ کپ اور دو ٹسٹ چمپئنزشپ شامل ہیں۔
ابھیشیک نائرکا نام بھی آیا سامنے
ظہیرخان ٹیم انڈیا کے گیند بازی کوچ بنیں گے یا نہیں یہ تو ابھی واضح نہیں ہوا ہے، لیکن ابھیشیک نائرضرور بلے بازی کوچ بن سکتے ہیں۔ ابھیشیک نائرکولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کے اسسٹنٹ کوچ رہے ہیں اورساتھ ہی انہیں بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کا لمبا تجربہ ہے۔ جلد ہی ٹیم انڈیا کے نئے کوچنگ اسٹاف کی تصویر صاف ہوجائے گی۔
بھارت ایکسپریس۔
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…
تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…