اسپورٹس

WTC Final 2023: ٹیم انڈیا ٹرافی سے پھر ہوجائے گی محروم، آئی سی سی ٹرافی کا بڑھ جائے گا انتظار؟

WTC Final, IND vs AUS: ایک بار پھر بڑے ٹورنا منٹ میں ٹیم انڈیا غلطی کر بیٹھی ہے۔ ایک دن پہلے تک جو ٹرافی ہندوستان کے بالکل قریب تھی اب وہ کافی دور جاچکی ہے۔ ایک دن کے کھیل میں ہی آسٹریلیائی ٹیم نے ٹیم انڈیا کو بیک فٹ پردھکیل دیا ہے۔ یہاں سے میچ میں اپنی گرفت بنانے کے لئے روہت شرما اینڈ کمپنی کو سخت محنت کرنی ہوگی۔ یہ صرف ایک مقابلہ نہیں بلکہ ہندوستانی کرکٹ فینس اور ٹیم انڈیا کے 10 سال لمبے انتظار کو ختم کرنے کا موقع بھی ہے۔ مگر اب لگ رہا ہے کہ ایک بار پھر ٹیم انڈیا کی لاپرواہی ہندوستان سے آئی سی سی ٹرافی جیتنے کا موقع چھین لے گی۔

آسٹریلیائی بلے بازوں کے سامنے ٹیم انڈیا کا سرینڈر

ٹاس جیت کرپہلے گیند بازی کرتے ہوئے ہندوستانی گیند بازں نے کنگارو بلے بازوں کو خوب پریشان کیا۔ تیزگیند بازوں کی آگ اگلتی گیند دیکھ کرکنگاروبلے بازوں کے بھی پسینے چھوٹ رہے تھے، لیکن ابتدائی سیشن گزرجانے کے بعد ہندوستانی گیندبازوں کی خوب دھنائی ہوئی۔ 80 رن سے بھی کم کے اسکورپر3 وکٹ گنواچکی ٹیم نے دن کا کھیل ختم ہونے تک 327 رن جوڑلئے۔ چوتھے وکٹ کے لئے یہ ایک بڑی شراکت تھی۔ ساتھ ہی ٹریوس ہیڈ نے سنچری اننگ بھی کھیلی۔

ٹیم انڈیا اب کیسے کرے گی واپسی؟

ایسا نہیں ہے کہ اب کچھ ہندوستان کے حق میں نہیں جاسکتا۔ بشرطیکہ روہت شرما اینڈ کمپنی کو اب دم خم دکھانا ہوگا۔ سب سے پہلے تو جلد ازجلد گیند بازوں کو وکٹ حاصل کرنے ہوں گے اور رنوں کی رفتار پر لگام  لگانا بھی ضروری ہے۔ وہیں گیند بازوں کی طرف سے خراب کیا ہوا کام اب بلے بازوں کو صحیح کرنا ہوگا۔ اس پچ پررن بن رہے ہیں۔ ایسے میں ہندوستانی ٹاپ آرڈر میں کم ازکم دو بلے بازوں کو ایک بڑی اننگ کھیلنی ہوگی۔ حالانکہ آسٹریلیا کے تیز گیندبازوں کے خلاف یہ راہ آسان نہیں ہونے والی ہے۔ روہت شرما اورشبھمن گل کی سلامی جوڑی کو ٹیم انڈیا کو ایک مضبوط شروعات دلانی ہوگی۔ جبکہ مڈل آرڈرمیں وراٹ کوہلی اورچتیشور پجارا کو ذمہ داری اٹھانی ہوگی۔ مگرسب سے پہلے ٹیم انڈیا کو اسٹیو اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ کا بلا خاموش کرنا ہوگا۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

11 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago