-بھارت ایکسپریس
World Cup 2023 Afghanistan: افغانستان کرکٹ ٹیم اورآسٹریلیا کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ تاہم ورلڈ کپ میں افغانستان کی ٹیم نے ابھی تک شاندارپرفارم کیا ہے۔ اس نے گزشتہ تینوں میچ جیتے ہیں، لیکن یہاں اس کے لئے جیت حاصل کرنا مشکل ہوگا۔ ورلڈ کپ 2023 کا یہ مقابلہ وانکھیڑے اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔ افغانستان نے اس بارزبردست کارکردگی پیش کرتے ہوئے تاریخ رقم کی ہے۔ افغانستان نے پہلی بارچمپئنزٹرافی کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ افغانی ٹیم چمپئنزٹرافی 2025 کا حصہ ہوگی۔
دراصل، بنگلہ دیش نے پیرکے روزدہلی میں کھیلے گئے مقابلے میں سری لنکا کو تین وکٹ سے ہرا دیا۔ سری لنکا کی شکست کے ساتھ ہی افغانستان کی ٹیم نے چمپئنزٹرافی کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ چمپئنرٹرافی 2025 کا انعقاد پاکستان میں کیا جائے گا۔ افغان ٹیم نے اس ورلڈ کپ میں 7 میچ کھیلے ہیں اور4 میچوں میں جیت درج کی ہے۔ افغانستان نے کئی بڑی ٹیموں کو شکست دی۔ اس نے انگلینڈ کو 69 رنوں سے شکست دی۔ اس کے بعد پاکستان کو8 وکٹ سے شکست دی۔ سری لنکا کو7 وکٹ سے شکست دی اوراپنے آخری مقابلے میں نیدرلینڈس کو 7 وکٹ سے ہرایا۔
اگرافغانستان کے کھلاڑیوں کا اوورآل پرفارمنس دیکھا جائے تو وہ کافی مؤثرکن رہا ہے۔ ٹیم کے لئے حشمت اللہ شہیدی نے سب سے زیادہ رن بنائے ہیں۔ انہوں نے 7 میچوں میں 282 رن بنائے ہیں۔ اس دوران تین نصف سنچریاں لگائی ہیں۔ رحمت شاہ نے بھی اچھا پرفارمنس کیا ہے۔ انہوں نے 7 میچوں میں 264 رن بنائے ہیں۔ رحمت شاہ کا اس دوران سب سے بہترین اسکور ناٹ آؤٹ 77 رن رہا ہے۔ اگرگیند بازوں کی بات کریں تو راشد خان اور مجیب الرحمن نے اچھا پرفارم کیا ہے۔ راشد خان نے 7 میچوں میں 7 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ مجیب الرحمن نے بھی 7 میچوں میں 7 وکٹ حاصل کئے ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے مقام پر ہے۔ اسے ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے اپنے بچے ہوئے سبھی میچ جیتنے ہوں گے۔ اس کا آئندہ مقابلہ آسٹریلیا سے ہے۔ اس کے بعد وہ جنوبی افریقہ کے خلاف میدان پراترے گی۔
-بھارت ایکسپریس
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…