اسپورٹس

BCCI May Stop Tobacco Ads: ہندوستانی اسٹیڈیم میں اب تمباکو اور گٹکے کے اشتہارات نہیں آئیں گےنظر ؟ وزارت صحت اٹھا سکتی ہے بڑا قدم

ہندوستان میں کھیلے جانے والے بین الاقوامی اور آئی پی ایل میچوں کے دوران اکثر میدان میں تمباکو اور گٹکے کے اشتہارات نظر آتے ہیں۔ بورڈ کو ان اشتہارات سے اچھی آمدنی ہوتی ہے۔ لیکن ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب اسٹیڈیم میں دکھائے جانے والے ‘تمباکو’ اور ‘گٹکے’ کے اشتہارات کو ہٹایا جا سکتا ہے۔ مرکزی وزارت صحت ان اشتہارات کے حوالے سے بڑے قدم اٹھانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

مئی میں برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) اور عالمی ادارہ صحت وائٹل اسٹریٹیجیز کی تحقیق سے متعلق ایک رپورٹ آئی ہے۔ اس رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ  2023 میں دھوئیں سے آمیزش تمباکوں برانڈز سے متعلق اشتہارات میں 41.3 فیصد کرکٹ ورلڈ کپ پچھلے 17 میچوں کے دوران دکھا ئے گئے تھے۔

‘لائیو منٹ’ کی ایک رپورٹ کے مطابق، اب مرکزی وزارت صحت بی سی سی آئی سے میدان میں  تمباکو کے اشتہارات کو روکنے کے لیے کہنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اس میں ان اشتہارات کو روکنے پر زیادہ زور دیا گیا- ان کی تشہیر کلی مشہور شخصیات نے کی تھی۔

رپورٹ میں نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ “کرکٹ میچ نوجوانوں میں بہت مقبول ہے، ایسی بہت سی مثالیں ہیں جن میں کرکٹ میچوں کے دوران تمباکو کے اشتہارات دکھائے جاتے ہیں اور اس کی تائید بالواسطہ طور پر ہوتی ہے۔”  ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس) بی سی سی آئی کو ایک خط لکھ کر درخواست کر سکتا ہے کہ وہ کسی بھی شکل میں تمباکو کے اشتہارات دکھانا بند کرے۔

قابل ذکر ہے کہ ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے۔ ہندوستان نے اکیلے 2023 میں ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی۔ ایسے بڑے ٹورنامنٹس میں تمباکو یا گٹکے کے اشتہارات نوجوانوں پر زیادہ اثر ڈالتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Non bailable warrant against Baba Ramdev: بابا رام دیو کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری،گرو کے ساتھ چیلے کو بھی عدالت نے کیا طلب

آپ کو بتادیں کہ یوگا گرو بابا رام دیو اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے خلاف…

55 minutes ago

Excessive Hand Washing: کیا آپ کو بھی بار بار ہاتھ دھونے کی پڑگی ہے عادت ؟ تو  ہوجائیں ہوشیار

تب بھی ہاتھ دھونا درست ہے۔ آپ سارا دن باہر رہنے کے بعد گھر واپس…

1 hour ago

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…

2 hours ago

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

3 hours ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

4 hours ago