اسپورٹس

WTC Final qualification scenarios: کیاآسٹریلیا سے ہارنے کے بعد بھی ہندوستان ڈبلیو ٹی سی فائنل کھیلے گا؟ جانئے ٹیم انڈیا کیسے بنائے گی ‘ناممکن’ کو ممکن

ہندوستانی کرکٹ ٹیم بارڈر-گاوسکر ٹرافی 2024 میں ‘کرو یا مرو’ کی لڑائی  لڑ رہی ہے۔ یہ سیریز طے کرے گی کہ ٹیم انڈیا اگلے سال ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل کھیلے گی یا نہیں؟ مساوات اس طرح بنتے جا رہے ہیں کہ اگر ہندوستان آسٹریلیا کو سیریز میں 4-1 سے شکست دیتا ہے تو وہ بغیر کسی جدوجہد کے  بغیر  ٹائٹل کے لئے مقابلے میں بنے رہے سکتے ہں۔ لیکن اگر ٹیم انڈیا یہ سیریز ہار جاتی ہے تو کیا ہوگا؟ کیا سیریز ہارنے کے بعد بھی روہت اینڈ کمپنی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل کھیل سکتے ہیں؟

اگر ہندوستانی ٹیم پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو 4-1 یا 3-1 سے شکست دیتی ہے تو وہ بغیر کسی پریشانی کے کوالیفائی کر لے گی۔ اگر ٹیم انڈیا 3-2 سے جیت جاتی ہے تو اسے امید کرنی ہوگی کہ آسٹریلیا بمقابلہ سری لنکا سیریز کا ایک میچ ڈرا ہو ہوجاتا ہے۔  قابل ذکر بات یہ ہے کہ جب کہ بارڈر-گواسکر ٹرافی 2-2 سے برابر  رہتی ہے توہندوستانی ٹیم فائنل میں پہنچ سکے گی جب سری لنکا آنے والی ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا ٹیم کو 2-0 سے شکست دے گی۔

بھارت سیریز ہار گیا تو کیا ہوگا؟

ایک اور حیران کن مساوات یہ ہے کہ اگر ٹیم انڈیا آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 3-2 سے ہار جاتی ہے تب بھی وہ ٹائٹل کے مقابلے میں داخل ہو سکتی ہے۔ سیریز 3-2 سے ہارنے کے بعد روہت اینڈ کمپنی فائنل اسی صورت میں کھیل سکتے ہیں، جب پاکستان آئندہ ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقہ کو 2-0 سے شکست دے اور آسٹریلیا-سری لنکا کا کم از کم ایک میچ ڈرا پر ختم ہو۔

ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل

اگر ہم ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو اس وقت جنوبی افریقہ سرفہرست ہے، جس کے پوائنٹس کا تناسب 63.33 ہے۔ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا ہے، جس کا فیصد فی الحال 60.71 ہے۔ جب کہ تیسرے نمبر پر موجود ہندوستان کے پوائنٹس فیصد 57.29 ہے۔ افریقہ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں 2-0 سے شکست کے بعد ٹیبل میں چوتھے نمبر پر موجود سری لنکا کی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں تقریباً ختم ہو گئی ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

6 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

6 hours ago