آئی پی ایل 2024 کا 40 واں میچ 24 اپریل کو دہلی کیپٹلس اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں کے درمیان یہ ٹکردہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ہوہونے جارہی ہے ۔ یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے اہم ہوگا۔ اس میچ کے ذریعے دہلی کو اپنی چوتھی اور گجرات کی نظر اس سیزن کی اپنی پانچویں جیت پر ہوگی۔ لیکن کیا دونوں کے درمیان کھیلا جانے والا یہ میچ بارش میں خراب ہوجائےگا؟ تو آئیے جانتے ہیں کہ میچ کے دوران دہلی کا موسم کیسا رہے گا۔
کیسا رہے گا دہلی کا موسم؟
AccuWeather کے مطابق، دہلی میں آج یعنی 24 اپریل کو بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ دہلی میں دن کے وقت درجہ حرارت 40 ڈگری اور شام کے وقت 30 ڈگری کے آس پاس رہے گا۔ ایسے میں شائقین بغیر کسی رکاوٹ کے دہلی اور گجرات کے درمیان کھیلے جانے والے میچ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ توقع ہے کہ شائقین کو 40 اوور کا پورا میچ دیکھنے کو ملے گا۔
دہلی ہوم گراؤنڈ پر آخری میچ ہار چکی ہے
قابل ذکر بات یہ ہے کہ آ پ کو بتاتے چلیں کہ ریشبھ پنت کی کپتانی میں دہلی کیپٹلس نے آئی پی ایل 2024 میں آخری میچ بھی اپنے ہوم گراؤنڈ یعنی ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا تھا۔ حیدرآباد کے خلاف کھیلے گئے ہوم میچ میں دہلی کو شرم ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 266/7 رنز بنائے۔ پھر ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کی ٹیم 19.1 اوور میں 199 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح دہلی کو 67 رنز سے شرم ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دہلی کی حالت خراب ہے
قابل ذکر ہے کہ دہلی کیپٹلس نے اس سیزن میں اب تک 8 میچ کھیلے ہیں۔ ان میچوں میں دہلی نے 3 جیتے اور 5 ہارے۔ پنت کی قیادت میں دہلی نے اب تک چنئی سپر کنگز، لکھنؤ سپر جائنٹس اور گجرات ٹائٹنز کے خلاف جیت درج کی ہے۔ ٹیم پنجاب کنگز، راجستھان رائلز، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، ممبئی انڈینز اور سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف پانچ میچ ہار چکی ہے۔
بھارت ایکسپریس
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…