اسپورٹس

Rohit Sharma Fight: ٹیم انڈیا میں روہت شرما کی کس سے ہے لڑائی ؟ سابق بلے باز نے کھولا یہ راز

 روہت شرما اس وقت ہندوستان کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان ہیں۔ روہت  شرمانے T20 ورلڈ کپ 2024 جیتنے کے بعد T20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ روہت شرما اپنی شاندار کپتانی کے ساتھ ساتھ اپنے ٹھنڈے(چل موڈ) مزاج کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔ ہندوستانی کپتان اکثر میدان میں کچھ مضحکہ خیز حرکت کرتے نظر آتے ہیں۔ ایسے میں کیا روہت شرما کی ٹیم کے اندر کسی سے لڑائی ہو سکتی ہے؟

اپنے ٹھنڈے مزاج کے لیے مشہور روہت شرما کبھی کبھار کھلاڑیوں پر غصہ کرتے نظر آتے ہیں۔ کئی بار انہیں میدان میں گالیاں دیتے بھی سنا جاتا ہے۔ تو کیا ٹیم کے کھلاڑی اس بات کو لے کر روہت شرما سے ناراض ہوتے  ہیں؟ یہ سوال آپ کے ذہن میں بھی ضرور اٹھ رہا ہوگا۔ تو ہم آپ کو بتائیں
گے کہ روہت شرما کے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ کیسے تعلقات ہیں اور ان کی کس کے ساتھ لڑائی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے آکاش دیپ نے کہا، “روہت شرما بہترین کپتان ہیں، جن کے انڈرمیں کھیلا ہوں۔ میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ روہت بھیا کی قیادت میں کھیلا، وہ ایک مختلف قسم کے کپتان ہیں۔ میں نے کبھی ان جیسا کپتان کبھی نہیں دیکھا۔”

بھارتی ٹیم کے سابق بلے باز آکاش چوپڑا نے روہت شرما کی لڑائی پر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے روہت شرما کے بارے میں کسی سے نہیں سنا ہے کہ وہ اچھے انسان نہیں ہیں۔

اپنے ایک بیان میں آکاش چوپڑا نے روہت شرما کے بارے میں کہا کہ میں نے ایسا کوئی اکیلا شخص نہیں دیکھا، میں یہ سب کے لیے نہیں کہہ سکتا، لیکن میں روہت شرما کے لیے یہ کہہ سکتا ہوں کہ میں نے کوئی ایک بھی ایسا شخص نہیں دیکھا جو یہ کہے کہ روہت شرما  اچھا انسان نہیں ہے ۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’کوئی ایسا ضرور ہے جس سے اس کی لڑائی ہوگی، جو اس کو پسند نہ کرتا ہو، لیکن میں نے ابھی تک کسی کو نہیں دیکھا، مزے کی بات یہ ہے کہ وہ میرے دوست نہیں ہیں، میں انہیں دوست نہیں کہوں گا۔ جاننے والے ہیں، جب ملتے ہیں تو اچھی بات کرتے ہیں۔” پھر آکاش چوپڑا نے کہا کہ روہت شرما 24 کیرٹ گولڈ ہیں ۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Adani Energy Solutions: اڈانی انرجی سلوشنز اوراڈانی گرین نیٹ زیرو الائنس کے لیے یوٹیلٹیز میں شامل ہوئے

AGEN کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مسٹر ساگر اڈانی نے کہا، “Net Zero Alliance کے لیے یوٹیلٹیز…

15 mins ago

Rahul Gandhi: راہل گاندھی نے کہا بی جے پی نے پھیلائی بے روزگاری کی بیماری، جاری کیا ویڈیو

راہل گاندھی نے لکھا، 'لاکھوں خاندان اپنے پیاروں سے الگ ہو کر بی جے پی…

1 hour ago

Bat of Virat Kohli and Babar Azam: بابر اعظم یا وراٹ کوہلی،کس کا بلہ ہوتا ہے سب سے زیادہ مہنگا اور کس میں ہوتی ہے زیادہ خاصیت

بابر اعظم گرے نکولس ہائپرنووا 1.3 کرکٹ بیٹ استعمال کرتے ہیں۔ یہ ایک پرانی اور…

2 hours ago