اسپورٹس

Which big record Babar Azam want to break: کوہلی اور سچن نہیں بلکہ اس بڑے کرکٹر کا ریکارڈ توڑنا چاہتے ہیں پاکستانی کپتان بابر اعظم

پاکستانی کپتان بابر اعظم کرکٹ کی دنیا کا کون سا بڑا ریکارڈ اپنے کریئر میں توڑنا چاہتے ہیں؟ بابر نے اس بارے میں اپنی رائے دی ہے۔ دراصل اس سوال کا جواب بابر نے زلمی ٹی وی کے پروگرام میں دیا ہے۔ بھارتی شائقین خاص طور پر بابر کا جواب جان کر حیران رہ جائیں گے۔ بابر نہ تو کوہلی کا اور ناہی روہت شرما کا  اور ناہی سچن تندولکر کا ریکارڈ توڑنا چاہتے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ کرکٹ کی دنیا میں بابر اور کوہلی کا کافی موازنہ کیا جاتا ہے۔ بابر اپنے کیریئر میں مسلسل کئی رنز بنا رہے ہیں اور کئی ریکارڈ توڑ رہے ہیں۔ لیکن اب بابر نے دل کی بات کہہ دی ہے۔

پاکستانی کپتان بابر اپنے کیریئر میں جو ریکارڈ توڑنا چاہتے ہیں اس کے بارے میں بات کی ہے۔ پروگرام میں انٹرویو کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ آپ اپنے کیریئر میں کون سا بڑا ریکارڈ توڑنا چاہتے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں بابر نے کہا کہ میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والا بلے باز بننا چاہتا ہوں، بھائی انضمام الحق کا ریکارڈ توڑنا چاہتا ہوں۔

آپ کو بتادیں کہ انضمام الحق نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ انضمام الحق نے پاکستان کے لیے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں کل 20541 رنز بنائے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بابر نے اب تک 278 بین الاقوامی میچوں میں مجموعی طور پر 13325 رنز بنائے ہیں۔ یعنی بابر کو انضمام الحق کا ریکارڈ توڑنے کا موقع ضرور ملے گا۔

اب پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے جا رہی ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کا پہلا میچ 18 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ اس سیریز میں بابر اپنی بیٹنگ سے ہلچل پیدا کرنا چاہیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

INDIA Alliance Rally: ’عوامی مواخذے‘ کے بعد اتوار کو رام لیلا میدان میں ’انڈیا‘ اتحاد کی عظیم ریلی

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب…

9 hours ago

نیشنل کانفرنس میں بغاوت کے آثار، عمرعبداللہ کے لئے بڑا جھٹکا، 15 سے زائد اراکین اسمبلی کی خفیہ میٹنگ

خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے…

11 hours ago

جو ہمیں دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتے ہیں، وہ دراصل ملک کے دشمن ہیں: مولانا محمود مدنی نے کیوں کہی یہ بڑی بات؟

جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت…

11 hours ago

Guwahati GMCH: کیا کینسر کے علاج میں آئے گی بڑی پیش رفت؟ آسام میں ملک کا پہلا سرکاری پروٹون بیم تھراپی مرکز قائم کرنے کی تیاری

آسام کے گوہاٹی میڈیکل کالج (جی ایم سی ایچ) میں ہندوستان کا پہلا سرکاری اور…

12 hours ago

Gold-Silver Rate: سونا اور چاندی کی قیمتیں 12 ماہ کی کم ترین سطح پر، بڑی گراوٹ سے بازار میں ہلچل،کیا یہی ہے خریداری کا صحیح وقت؟

کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

12 hours ago