گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی لوگوں کی جلد متاثر ہونے لگتی ہے۔ گرمیوں میں پسینہ زیادہ آتا ہے ۔جس کی وجہ سے جلد چپ چپی اور کالی ہوجاتی ہے۔ اکثر لوگ اس کالے پن سے پریشان رہتے ہیں۔ اگر آپ کی جلد بھی گرمیوں میں سیاہ پڑنے لگی ہے تو یہ خبر آپ کے لیے ہے۔ آئیے جانتے ہیں کچھ ایسے گھریلو ٹوٹکے جن کی مدد سے آپ گرمیوں میں اپنی جلد کو کالے یا سیاہ ہونے سے بچا سکتے ہیں۔
ان تجاویز پر عمل کریں
گرمی کا موسم آتے ہی تیزدھوپ ہونے لگتی ہے اورجس سے پسینے آنے شروع ہوجاتے ہیں اور جس کئی طرح کے مسائل چہرے پر ظاہر ہونے لگتے ہیں۔ ان میں سے ایک چہرے کا کالا پن ہے ۔جو گرمیوں کے آتے ہی ایک عام مسئلہ بن جاتا ہے۔ اگر آپ گرمیوں میں اپنے چہرے کو کالے پن سے بچانا چاہتے ہیں تو دھوپ میں نکلنے سے 20 منٹ پہلے چہرے پر سن اسکرین لگائیں۔ اگر آپ مسلسل دھوپ میں رہتے ہیں تو ہر 2 سے 3 گھنٹے بعد سن اسکرین کا استعمال کریں۔
کم از کم 2 سے 3 بار اپنے چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھوئیں
اس کے علاوہ دن میں کم از کم 2 سے 3 بار اپنے چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھوئیں۔ ایسا کرنے سے چہرے سے گندگی، گردوغبار اور پسینہ دور ہوجاتا ہے اور جلد چمکدار ہوجاتی ہے۔ آپ کو ہفتے میں 1 سے 2 بار اپنے چہرے کو اسکرب کرنا چاہیے، اس سے ڈیڈ سیل جلد سے ختم ہو جاتے ہیں اور چہرہ چمک دار ہوجاتا ہے۔ اسکرب کرتے وقت اپنے چہرے کو زیادہ نہ رگڑیں۔ اپنی جلد کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے دن میں دو بار موئسچرائزر لگائیں۔ ان سب کے علاوہ آپ گھریلو علاج بھی کر سکتے ہیں۔ آپ قدرتی چیزوں جیسے دہی، چنے کا آٹا، لیموں کا رس، ایلو ویرا جیل وغیرہ سے فیس پیک بنا سکتے ہیں۔
سورج کی تپش سے اپنے آپ بچائیں
جب بھی آپ باہر جائیں تو دھوپ سے بچنے کے لیے ٹوپی، گوگل ، اسکارف جیسی چیزیں استعمال کریں۔ پانی کی کمی سے جلد بھی سیاہ پڑنے لگتی ہے۔ اس لیے دن بھر پانی پئیں، کھانا کھائیں اور کافی اچھی نیند لیں۔ اگر آپ سگریٹ نوشی کرتے ہیں تو اسے کم کریں۔ ان تدابیر پر عمل کر کے آپ آسانی سے اپنی جلد کو چمکدار بنا سکتے ہیں اور کالے پن سے نجات پا سکتے ہیں۔ لیکن کچھ لوگوں کو ان ادویات سے الرجی ہو سکتی ہے، ایسی صورت میں ڈاکٹر کا مشورہ ضروری ہے۔
بھارت ایکسپریس
دہلی میں آلودگی کو لے کر سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے۔ اس معاملے پر…
دوسری جانب صدر جوبائیڈن نے یوکرین کو روس کے خلاف امریکی اسلحہ استعمال کرنے کی…
پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ ان دنوں مختلف ریاستوں میں جا کر کنسرٹ کر رہے ہیں۔…
سنجے راوت مانکھرد شیواجی نگر سیٹ سے سماج وادی پارٹی کے امیدوار ابو عاصم اعظمی…
ماہرین کا خیال ہے کہ مہاراشٹر کی انتخابی لڑائی میں مسلمان فریق نہیں ہیں، انہیں…
بی جے پی جوائن کرنے کے بعد کیلاش گہلوت نے کہا کہ ان پر کسی…