ہندوستانی ٹیم پچھلے کچھ دنوں سے بارباڈوس میں پھنسی ہوئی تھی۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کا خطاب جیتنے والی ٹیم انڈیا کو بیرل طوفان کی وجہ سے بارباڈوس میں ہی رکنا پڑا۔ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل میچ 29 جون بروز ہفتہ بارباڈوس میں کھیلا گیا۔ اس کے بعد اگلے ہی دن بارباڈوس کا ہوائی اڈہ طوفان کی وجہ سے بند کر دیا گیا اور وہاں کے حالات غیر معمولی ہو گئے۔ اب رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہندوستانی ٹیم بی سی سی آئی کی خصوصی پرواز سے ہندوستان روانہ ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم انڈیا کو لانے والی بی سی سی آئی کی خصوصی پرواز دہلی میں اترے گی۔ ٹی 20 چمپئنز کو لانے والی یہ پرواز کل یعنی جمعرات کو ہندوستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے دہلی پہنچے گی۔ اس سے پہلے کی خبروں میں کہا گیا تھا کہ ٹیم انڈیا بدھ تک دہلی پہنچ جائے گی لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔
بارباڈوس میں سمندری طوفان کی شدت میں کمی
آپ کو بتاتے چلیں کہ بارباڈوس میں طوفان تھم گیا ہے جس کی وجہ سے بھارتی ٹیم خصوصی پرواز کے ذریعے دہلی روانہ ہوگئی ہے۔ بارباڈوس کی وزیر اعظم Mia Amor Mottley نے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ انہوں نے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس سے یہ واضح ہو جاتا کہ اب طوفان کا اثر کافی کم ہو گیا ہے اور آہستہ آہستہ وہاں حالات معمول پر آ رہے ہیں۔
بی سی سی آئی نے بھی واپسی کا اشارہ دیا
قابل ذکر ہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا ( بی سی سی آئی) نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے ٹیم انڈیا کی واپسی کا اشارہ دیا تھا۔ بورڈ نے ورلڈ کپ ٹرافی کا ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور لکھا کہ ’یہ گھر آرہی ہے‘۔ شائقین ٹیم انڈیا کی واپسی کا بے صبری سے انتظار
کر رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…