پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے بیچ کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک تاریخی ریکارڈ بنا ہے جس نے کرکٹ دنیا کو حیران کرکے رکھ دیا ہے۔ ملتان میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے بیچ دوسرا ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 20 وکٹ گرے، جو کرکٹ دنیا میں 91 سال بعد پہلی بار دیکھنے کو ملا ہے ۔ بتا دیں کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگ میں 163 رنز بنا کر آوٹ ہوئی۔
پاکستان کی جانب سے بہترین گیندبازی کا مظاہرہ کیا گیا جس میں نعمان علی نے غضب کی گیند بازی کرتے ہوئے اپنے نام 6 وکٹ درج کئے۔ وہیں پاکستان کی بلے بازی ناکام رہی اور پاکستان اپنی پہلی اننگ میں صرف 154 رنز ہی بنا سکی ۔ کم رن اور جلدی جلدی وکٹ کے گرنے کے سبب دونوں ٹیمیں پہلے ہی دن آل آوٹ ہوگئیں اور اس طرح ایک ہی دن میں20 وکٹ گرنے کا نیا ریکارڈ بنتے دیکھا گیا۔
برصغیر میں ٹیسٹ کرکٹ کی 91 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ میچ کے پہلے ایک دن میں 20 وکٹیں گریں ہوں۔خاص بات یہ ہے کہ اس نئےریکارڈ میں اسپنرز نے 16 وکٹ لے کر ایک نیا ریکارڈ بنا دیا چونکہ اس سے قبل اسپنرز کے نام 14 وکٹوں کا ریکارڈ 1907 میں بنا تھا۔پاکستانی اسپنر نعمان کی تاریخی ہیٹ ٹرک اور موتی کی 55 رنز کی کیریئر کی بہترین اننگز نے اس ٹیسٹ کے پہلے دن کو تاریخی بنا دیا۔ آپ کو بتادیں کہ نعمان علی ٹیسٹ میں وکٹوں کی ہیٹ ٹرک کرنے کا ریکارڈ رکھنے والے پہلے پاکستانی اسپنر بن گئے ہیں۔حالانکہ یہ ٹیسٹ میچ پاکستان کے ساتھ سے نکل گیا اور ویسٹ انڈیز نے 120رنوں سے جیت لیا ہے اور یہ جیت بھی 35 سال بعد پاکستان کے خلاف ملی ہے،یہ بھی ایک نیا ریکارڈ ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان سے جب ٹرمپ کی تجویز کے حوالے سے پوچھا گیا…
وقف ترمیمی بل پر جے پی سی کا اجلاس کل صبح 10 بجے ہوگا۔ اس…
انگلینڈ نے منگل کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں ٹیم انڈیا کو 26…
الیکشن کمیشن نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما اور دہلی کے سابق…
ٹوکیو اولمپک کے میڈل جیتنے والی لوالینا بور گوہن پیرس اولمپک کے بعد پہلی بار…
ہیمنت شرما نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ کانفرنس میں کسی بھی گروپ کی…