امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کے رہائشیوں کو مصر اور اردن منتقل کرنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک نے اس کی مذمت کی ہے جبکہ عرب لیگ نے اسے ’نسلی خاتمہ‘ قرار دیا ہے۔عرب لیگ نے اتوار کو جاری ایک بیان میں ’فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے نکالنے‘ کے خلاف خبردار کیا ہے۔عرب ممالک پر مشتمل علاقائی تنظیم عرب لیگ نے اپنے بیان میں کہا، ’اپنی سرزمین سے جبری بے دخلی کو صرف نسلی خاتمہ ہی کہا جا سکتا ہے۔
وہیں دوسری جانب فرانس نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی غزہ سے کسی بھی طرح کی جبری بے دخلی ناقابل قبول ہوگی۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فرانس کی جانب سے غزہ سے لوگوں کی منتقلی کے مجوزہ منصوبے کی مخالفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس تجویز کے بعد سامنے آئی ہے جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ غزہ کے لوگوں کو عارضی یا مستقل طور پر اردن یا مصر منتقل کیا جاسکتا ہے۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان سے جب ٹرمپ کی تجویز کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’غزہ کی آبادی کی کسی بھی طرح جبری بے دخلی ناقابل قبول ہوگی۔یہ نہ صرف عالمی قوانین کی شدید خلاف ورزی ہوگی بلکہ دو ریاستی حل میں بھی ایک بڑی رکاوٹ ہوگی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ’یہ ہمارے دو اتحادیوں لبنان اور اردن کے لیے عدم استحکام کا سبب ہوگا۔
ادھر قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے منگل کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے فلسطینیوں کو غزہ سے دوسرے ملکوں میں منتقل کیے جانے کے اصرار پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنے اس مؤقف پر بڑے واضح طور پر قائم ہیں کہ فلسطینی عوام کو ان کے حقوق ملنے چاہییں اور اس سلسلے میں دو ریاستی حل ہی واحد طریقہ ہے کہ آگے بڑھا جا سکے۔قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے اس امر کا اظہار منگل کے روز معمول کی بریفنگ کے دوران کیا ہے۔ماجد الانصاری نے قطر اور امریکہ کے حکام کے درمیان ہونے والی بات چیت کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ قطر اپنے اتحادیوں کے ساتھ اکثر اتفاق میں نہیں ہوتا۔
بھارت ایکسپریس۔
امریکن ایئرلائنز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس معاملے سے آگاہ…
نئی دہلی:29 جنوری کو، ایک ہلکا مغربی ڈسٹربنس شمالی ہندوستان کے پہاڑوں سے ٹکرا یا،…
اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کے نفاذ کے سوال پر سعید نوری…
مرکز ی حکومت اور اتر پردیش حکومت کو ذمہ داری لینا چاہیے اور اپنے انتظامات…
برلن میں ٹاؤن ہال کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اولاف شولز نے کہا…
مٹی کیفے جو پورے ہندوستان میں دکانوں کا ایک نیٹ ورک چلاتا ہے، جسمانی، ذہنی…