پوری گڑھوال: اتراکھنڈ کے پوڑی گڑھوال ضلع کے ریکھنی کھال علاقے میں ہفتہ کے روز ایک دردناک سڑک حادثے میں سات افراد کی موت ہوگئی، جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ ریکھنی کھال کے کلواڑی کے نزدیک اس وقت پیش آیا، جب ایک گاڑی بھنگلواڑ گاؤں کی جانب جارہی تھی اور بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔ حکام کے مطابق، حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کردیا گیا اور پولیس کی ٹیم کو بھی وہاں روانہ کیا گیا۔ حادثے میں سات افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ پانچ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ دھامی نے ایئر لفٹ کرنے کی ہدایت دی
اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو ایئر لفٹ کرکے بہتر طبی سہولیات والے مراکز تک پہنچایا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ پوڑی گڑھوال کے ریکھنی کھال، کلواڑی میں ایک بھیانک سڑک حادثے کی انتہائی افسوسناک خبر ملی ہے۔ اس دل دہلا دینے والے حادثے میں جان گنوانے والوں کے اہل خانہ کے تئیں وہ گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کامنا کی کہ ایشور مہلوکین کو اپنے قدموں میں جگہ دے اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ کو فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچنے، راحت اور بچاؤ کے کاموں میں تیزی لانے اور زخمیوں کو مناسب علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ساتھ ہی، شدید زخمیوں کو ایئر لفٹ کرکے بہتر طبی مراکز تک پہنچانے کے بھی احکامات دیے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ دھامی نے تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی کامنا بھی کی۔
اتراکھنڈ بی جے پی نے بھی افسوس ظاہر کیا
اتراکھنڈ بی جے پی نے بھی اس حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ پوڑی گڑھوال کے کلواڑی، ریکھنی کھال میں پیش آنے والا بھیانک سڑک حادثہ انتہائی تکلیف دہ اور دل دہلا دینے والا ہے۔ بی جے پی کے مطابق، وزیر اعلیٰ دھامی نے ضلع انتظامیہ کو فوری راحت اور بچاؤ کارروائی یقینی بنانے، زخمیوں کو مناسب علاج فراہم کرنے اور شدید زخمیوں کو ایئر لفٹ کرکے اعلیٰ طبی مراکز تک پہنچانے کی ہدایت دی ہے۔ پارٹی نے ایشور سے کامنا کی کہ مہلوکین کو وہ اپنے قدموں میں جگہ دے اور تمام زخمی جلد صحت یاب ہوں۔
بھارت ایکسپریس۔
مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی اور آبنائے ہرمز سے وابستہ خطرات کے باعث بھارت کے…
نئی دہلی: حد بندی بل (ڈی لمیٹیشن بل) کے معاملے پرشرد پوارکی پارٹی این سی…
مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ حدبندی بل سے متعلق تمام خدشات اور ابہام…
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ 2026 کی مردم شماری کے اعداد و شمار…
بہار کے بیگوسرائے میں پھلوڑیا تھانہ علاقے کے نپنیا مڈل اسکول کے قریب بدمعاشوں نے…
وزیر اعظم مودی نے بتایا کہ یہ تصاویر مدورئی کے تروپّرنکنڈرم میں واقع ارولمیگو سبرامنیا…