IPL 2023: اتوار کو کھیلے گئے مقابلے میں رائل چیلنجرس بنگلور نے راجستھان رائلس کو 7 رنوں سے شکست دے دی۔ میچ کافی دلچسپ رہا اور آخری اوور تک راجستھان نے پوری ٹکر دی۔ تاہم اچھی فیلڈنگ اور ہرشل پٹیل کی بہترین گیند بازی میچ کو جتانے کے لئے کافی تھی۔ وراٹ کوہلی اپنے بلے سے تعاون نہیں دے پائے، لیکن میچ کے دوران بیوی انوشکا شرما کے لئے ان کے رومانٹک اشارے نے کئی دل جیت لئے۔
اننگ کے 14ویں اوورمیں جب یشسوی جیسوال، کپتان وراٹ کوہلی کو آسان کیچ دے بیٹھے، اس کا وقت کا ان کا ردعمل خوب وائرل ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ اسی کے ساتھ ان کے آئی پی ایل میں 101 کیچ ہوگئے۔ اسٹار بلے باز نے کیچ پورا کیا اور اسٹینڈ میں انوشکا شرما کی طرف سے فلائنگ کس دینے کے بعد واپس مڑگئے۔ انوشکا شرما اس اشارے سے شرما گئیں اور ان کا ردعمل کیمرے میں قید ہوگیا۔
شرم سے لال ہوئیں انوشکا شرما
یشسوی جیسوال کا کیچ لینے کے بعد وراٹ کوہلی کے ایک ہاتھ میں گیند تھی اور دوسرے سے وہ انوشکا شرما کو فلائنگ کِس کرتے ہوئے نظرآئے۔ ان کے فلائنگ کِس کو دیکھ کرانوشکا شرما شرم سے لال ہوگئیں۔
آخری اوور میں ہارا راجستھان
ٹاس ہارکرپہلے بلے بازی کرنے اتری رائل چیلنجرس بنگلورنے 189 رنوں کا بڑا اسکورراجستھان کے سامنے رکھا۔ جواب میں اس ہدف کا تعاقب کرنے اتری راجستھان رائلس کو جوس بٹلر کے طورپرایک بڑا جھٹکا لگا۔ حالانکہ پڈیکل اورجیسوال کی پارٹنرشپ کی بدولت میچ میں کم بیک کیا، لیکن ان دونوں بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد رائل چیلنجرس کی بڑی اننگ لڑکھڑا گئی۔
مگرآخری اووروں میں دھرو جریل کی طوفانی اننگ نے ایک بار پھر راجستھان کی امیدیں جگائیں، لیکن آخر میں آرسی بی کی 9 رنوں سے جیت ہوئی۔ راجستھان نے آر سی بی کے 189 رنوں کے جواب میں 20 اووروں میں 6 وکٹ کے نقصان پر 182 رن بنائے۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…