بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سے سعید احمد کو میئرالیکشن عہدے کا امیدواربنایا ہے۔ پہلے بی ایس پی نے اس سیٹ سےعتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین کو لڑانے کا فیصلہ کیا تھا۔ حالانکہ امیش پال قتل سانحہ میں نام جڑنے کے بعد بی ایس پی نے شائستہ پروین کی جگہ سعید احمد کوٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا۔ حالانکہ بی ایس پی رکن اسمبلی اوما شنکرسنگھ نے شائستہ پروین کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یا پولیس ابھی تک شائستہ پروین کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کرپائی ہے۔
بلیا کے رسڑا اسمبلی سیٹ سے رکن اسمبلی اوما شنکر سنگھ نے کہا، ہم نے شائستہ پروین کو الیکشن میں امیدوار بنایا تھا، نہ کہ عتیق احمد کو۔ ہم چاہتے تھے کہ وہ میئر الیکشن میں اتریں۔ ابھی تک حکومت اور پولیس ان کے خلاف کوئی ایسا ویڈیو یا ثبوت پیش نہیں کرپائی، جو امیش پال قتل سانحہ میں شائستہ پروین کا کوئی لنک دکھاتی ہو۔ اوما شنکر سنگھ نے کہا کہ جس دن امیش پال قتل سانحہ میں ان کا لنک نکل جائے گا، ہم انہیں پارٹی میں نہیں رکھیں گے۔ تاہم ابھی تک ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ وہ ابھی بھی بی ایس پی میں ہیں۔
گزشتہ 24 فروری کو پریاگ راج میں امیش پال کا گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس نے امیش پال کی بیوی کی شکایت پرعتیق احمد، اشرف، شائستہ پروین، اسد احد سمیت 9 افراد پرمعاملہ درج کیا تھا۔ اس قتل سانحہ میں 7 شوٹرشامل تھے۔ ان میں سے ارباز، وجے چودھری، غلام اوراسد انکاؤنٹرمیں ہلاک ہوگئے ہیں۔ جبکہ عتیق احمد اوراشرف کا گولی مارکرقتل کردیا گیا تھا۔ ابھی گڈو بمباز، شوٹر صابر اور ارمان فرار ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس نے شائستہ پروین پر بھی 50 ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ عتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین پر 4 مجرمانہ معاملے درج ہیں۔ شائستہ پروین پرشوٹروں کی مدد کرنے کا بھی الزام ہے۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…