اسپورٹس

Virat Kohli Reaction: چارٹرڈ طیارے سے لندن جائیں گے کوہلی؟ وائرل پوسٹ پر وراٹ کا ردعمل آیا سامنے

آئی پی ایل 2026 کا آغاز ہونے والا ہے، لیکن میدان میں چوکے چھکوں کی بارش سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہو گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں سے ایک پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ وراٹ کوہلی نے رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) مینجمنٹ کے سامنے ایک عجیب و غریب مطالبہ رکھا ہے۔

وراٹ کوہلی کا مطالبہ افواہ یا حقیقت؟

آئی پی ایل 2026 کے آغاز سے قبل وائرل ہونے والی ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وراٹ کوہلی چاہتے ہیں کہ اگر دو میچوں کے درمیان تین یا اس سے زیادہ دن کا وقفہ ہو تو ان کے لیے لندن آنے جانے کے لیے خصوصی چارٹرڈ طیارے کا انتظام کیا جائے۔ اس خبر نے شائقین کے درمیان بحث چھیڑ دی تھی کہ آیا کوہلی ٹورنامنٹ کے دوران بار بار بیرونِ ملک سفر کریں گے یا نہیں۔وائرل پوسٹ میں بعض میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ کوہلی اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے لندن جانا چاہتے ہیں، جو اب ان کا دوسرا گھر بن چکا ہے۔ یہاں تک دعویٰ کیا گیا کہ وہ میچ ختم ہوتے ہی چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے روانہ ہوں گے اور اگلے میچ سے قبل واپس آ جائیں گے۔

کوہلی نے ان خبروں کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دے دیا

تاہم اب خود کوہلی نے سامنے آ کر ان خبروں کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ ان کے ردعمل کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ وہ پورے ٹورنامنٹ کے دوران ٹیم کے ساتھ ہی رہیں گے، جو رائل چیلنجرز بنگلورو کے مداحوں کے لیے ایک راحت کی خبر ہے۔ اپنی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی کے حوالے سے سنجیدہ رہنے والے کوہلی نے اس بار خاموشی کے بجائے مزاحیہ انداز اپنایا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اسی وائرل پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور ساتھ میں ہنسی والا ایموجی لگایا، جس سے واضح ہو گیا کہ یہ خبر محض افواہ اور من گھڑت ہے۔ ان کے اس مختصر مگر مؤثر ردعمل نے تمام قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا۔ دوسری جانب رائل چیلنجرز بنگلورو نے بھی اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے صرف سنسنی پھیلانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

ٹیم مکمل طور پر کھیل پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے

ادھر افواہوں سے ہٹ کر ٹیم مکمل طور پر کھیل پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ واضح رہے کہ آر سی بی موجودہ چیمپئن ہے اور اس بار اپنے خطاب کا دفاع کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ چنئی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز ہی اب تک ایسی ٹیمیں رہی ہیں جو لگاتار دو بار ٹائٹل جیت چکی ہیں۔آر سی بی 28 مارچ کو بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف اپنے مہم کا آغاز کرے گی، جو آئی پی ایل 2026 کا افتتاحی میچ بھی ہوگا اور جس کے لیے شائقین میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

12 ماہ میں 119 بچوں کو گھرپہنچایا، دہلی پولیس کی خاتون ہیڈ کانسٹبل چنچل بنیں مثال

دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچنل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…

3 minutes ago

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

44 minutes ago

Drone Attacks on Protesters in PoK: پی او کے میں مظاہرین پر فائرنگ اور ڈرون حملوں کا الزام، 7 افراد ہلاک، 18 زخمی

پاکستانی سکیورٹی فورسز پر راولاکوٹ میں پُرامن مظاہرین اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کا…

55 minutes ago

The revolution of 1857: ملک کی تحریک آزادی اور 1857 کو بغاوت کہنا تاریخ کے ساتھ ناانصافی، یہ آزادی کی پہلی جنگ تھی: امت شاہ

نائب سنگھ سینی نے امت شاہ کی تنظیمی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: پیدائش سے  معذور بچوں کے لیے پنشن کی راہ ہموار، رقم میں بھی اضافہ کیا: وزیر اعظم مودی

گزشتہ ماہ حکومت نے وزیر اعظم دیویانگ جن پنشن اسکیم کے تحت معذور افراد کے…

1 hour ago