اسپورٹس

Usman Khawaja Retirement News: عثمان خواجہ نے ریٹائرمنٹ سے متعلق سوالوں پر توڑی خاموشی، کرکٹ کو الوداع کہنے کی بتائی حقیقت

آسٹریلیا کے اسٹاربلے باز عثمان خواجہ ٹسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہیں لے رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹسٹ کی سیریزشروع ہونے سے پہلے عثمان خواجہ نے واضح کیا کہ وہ ابھی آسٹریلیا کے خلاف کھیلتے رہیں گے اوران کا ریٹائرہونے کا ابھی کوئی پلان نہیں ہے۔ پہلے قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ ڈیوڈ وارنر کے بعد 37 سال کے عثمان خواجہ بھی ٹسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ سکتے ہیں۔ حال ہی میں عثمان خواجہ کو آئی سی سی ٹسٹ کرکٹرآف دی ایئر کا ایوارڈ بھی ملا ہے۔

ڈیوڈ وارنر کے ریٹائرمنٹ کے بعد عثمان خواجہ اوراسمتھ آسٹریلیا کے لئے اوپننگ کا ذمہ سنبھال رہے ہیں۔ عثمان خواجہ نے گزشتہ سال بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 ٹسٹ میچوں میں 1210 رن بنائے۔ عثمان خواجہ نے کہا کہ میں زیادہ آگے کی نہیں سوچ رہا ہوں۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ مشکل گیم ہے اورآپ زیادہ آگے کی کوچ ہی نہیں سکتے ہیں۔ آگے کیا ہوگا اس کے بارے میں کسی کو نہیں معلوم۔ کب آپ نیچے گرنے لگ جاؤ، اس کے بارے میں بھی نہیں کہا جاسکتا ہے۔ اس لئے سچائی کے قریب رہنا چاہئے۔

عثمان خواجہ سے متعلق اس لئے اٹھے سوال

عثمان خواجہ نے مزید کہا کہ میں سمجھ سکتا ہوں کہ 37 سال کا ہوچکا ہوں۔ اس لئے سوال کیا جا رہا ہے کہ کیا میں ریٹائر ہونے والا ہوں۔ لیکن ہمارے پاس اوربھی کھلاڑی ہیں۔ ناتھن لیون 36 سال کے ہوچکے ہیں۔ اسمتھ بھی 35 سال کے ہیں۔ ہماری تجربہ کار کھلاڑیوں والی ٹیم ہے۔ میرا مقصد ٹیم کے لئے تعاون دینا ہے۔ میں گیم کو انجوائے کر رہا ہوں اورابھی ٹسٹ کرکٹ کھیلنے کے لئے پوری طرح سے فٹ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:   Rohit Sharma on IND vs ENG Test: رانچی ٹیسٹ میں فتح کے بعد کپتان روہت کے بیان نے انگلینڈ کی ٹیم میں مچائی کھلبلی

واضح رہے کہ اس سال آسٹریلیائی ٹیم زیادہ ٹسٹ میچ نہیں کھیلنے والا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹسٹ کی سیریز کے بعد آسٹریلیائی ٹیم اس سال کے آخرمیں ہی ٹسٹ کرکٹ کھیلے گی۔ آسٹریلیا کو دسمبر 2024 میں ہندوستان کے خلاف ٹسٹ سیریز کھیلنی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago