انٹرٹینمنٹ

Sidhu Moose Wala Mother Pregnancy: سدھو موسے والا کی ماں 58 سال کی عمر میں ہوئیں حاملہ، جلد سنائیں گی خوشخبری

Sidhu Moose Wala Mother: پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کا نام ایک بار پھرسے سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ جلد ہی ان کے والدین اپنی فیملی میں ایک ننھے مہمان کا استقبال کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ فیملی سے ملی جانکاری کے مطابق، سدھو موسے والا کی ماں چرن کور58 سال کی عمرمیں حاملہ ہیں اور جلد ہی اپنی فیملی میں ایک ننھا مہمان آنے والا ہے۔

سدھو موسے والا کے بڑے پاپا چمکورسنگھ نے چرن کور کی پریگننسی سے متعلق اس خبرکو کنفرم کردیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 58 سال کی عمرمیں آئی وی ایف تکنیک کا انہوں نے سہارا لیا ہے۔ واضح رہے کہ بیٹے کی موت کے بعد دونوں بالکل اکیلے رہ گئے تھے۔ اس کی وجہ سے انہوں نے اس تکنیک کے ذریعہ ایک بچے کا پلان بنایا۔

موسے والا کا ہوا تھا قتل

آنجہانی مشہورسنگر سدھو موسے والا نے سال 2022 میں پنجاب اسمبلی الیکشن میں منسا سے کانگریس کے ٹکٹ پرالیکشن لڑا تھا، لیکن وہ جیت نہیں پائے تھے۔ سنگرکی اسی سال (29 مئی، 2022) کو قتل کردیا گیا تھا۔  پنجاب کے امیرسنگروں میں سے ایک رہے سدھو موسے والا کے گانے سے متعلق زبردست فین فالوئنگ ہے اوران کی موت نے ہرکسی کو حیران کردیا تھا۔ ان کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ ان کی موت کے بعد بھی ان کے کئی گانے ریلیزہوئے اورخوب ہٹ ہوئے۔ پولیس کے مطابق، سنگر سدھو موسے والا قتل کا ماسٹرمائنڈ گینگسٹر لارنس بشنوئی کو بتایا گیا تھا۔ گینگسٹر لارنس بشنوئی کی گینگ نے بھی اس حملے کی ذمہ داری اپنے سرلی تھی۔

فیملی نے بتایا- جلد ہوگی ڈیلیوری

واضح رہے کہ سدھو موسے والا اپنے والد کی اکلوتے اولاد تھے۔ حالانکہ ان کے والدین نے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا ہے۔ لیکن فیملی سے منسلک ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کی ماں کی ڈیلیوری جلد ہی ہونے کی امید ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، مارچ کے مہینے میں سدھو موسے والا کی ماں کی ڈیلیوری ہوسکتی ہے۔ اب گلوکار کی موت کے بعد ان کی فیملی کے لئے یہ پہلا موقع ہے، جب سدھو موسے والا کی فیملی میں خوشیوں کی لہردوڑ رہی ہے۔ اس خبر سے گلوکار کے فینس بھی سوشل میڈیا پراہل خانہ کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

AUS vs IND: گواسکر  نے کہا روہت شرما کو  کپتانی سے ہٹائیں صرف کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کریں

سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…

27 mins ago

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

2 hours ago