بین الاقوامی

Israel-Palestine War: رمضان المبارک کے آغاز سے قبل فلسطین میں بند ہوجائے گی اسرائیلی جارحیت، امریکی صدر جوبائیڈن نے کیا یہ بڑا دعویٰ

غزہ جنگ سے متعلق امریکی صدر جو بائیڈن نے بڑا بیان دیا ہے۔ امریکی صدر نے بتایا کہ اسرائیل مقدس مہینہ رمضان  کے دوران جنگ روکنے کے لئے راضی ہوگیا ہے۔ بائیڈن کے بیان کے مطابق، اسرائیل اور حماس کے درمیان سیز فائرسے متعلق کچھ شرائط پر رضا مندی بن گئی ہے۔ امریکہ کے سی این این چینل کے ایک شو میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ این ایس اے نے بتایا ہے کہ دونوں فریق سیزفائر کے بے حد قریب ہیں۔ رمضان کا مہینہ 10 مارچ سے شروع ہونے والا ہے، امن مذاکرات کا حصہ سبھی ممالک نے اسرائیل سے رمضان کے دوران غزہ پرحملے نہ کرنے کی اپیل کی تھی۔

40 کے بدلے 400 فلسطینیوں کی ہوگی رہائی

سیزفائر سے متعلق تیارمسودے میں طے ہوا ہے کہ حماس کے 40 یرغمالی رہا کرنے کے بدلے 400 فلسطینی قیدی رہا کئے جائیں گے، جس میں خواتین، 19 سال سے کم عمرکے بچے اور 50 سال سے زیادہ عمرکے بزرگ قیدی ہوں گے۔ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے میں 1,200  لوگوں کی جان گئی تھی اور 253 لوگوں کو حماس نے یرغمال بنایا تھا۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیل کے جوابی حملے میں اب تک 30 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل قومی سلامتی کے امریکی مشیر جیک سلیوان نے اس امکانی معاہدے کے بارے میں پر امیدی ظاہرکرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘یہ معاہدہ اب قریب ہی ہو سکتا ہے۔ ‘ تقریباً پانچ ماہ پر پھیلی اس جنگ میں اب تک روس اور یوکرین کے درمیان ہونے والی جنگ کے دو برسوں کی ہلاکتوں کے مقابلے میں تین گنا فلسطینی قتل کیے جا چکے ہیں۔

تقریباً 5 ماہ سے جاری ہے جنگ

جنگ سات اکتوبر سے جاری ہے ۔جب فلسطینی تحریک مزاحمت نے کئی دہائیوں پر پھیلے اسرائیلی قبضے کے خلاف ردعمل کے طور پر ایک بڑا وار کیا تھا ۔ بلا شبہ یہ فلسطینی عربوں ہی نہیں عرب دنیا کی تاریخ کے ساتھ ساتھ خود اسرائیلی تاریخ کا ایک غیر معمولی واقعہ تھا جس نے اسرائیل کو ہلا کر رکھ دیا۔ خود اسرائیلی سکیورٹی سے متعلق اداروں نے حماس کی اس کارورائی کوروکنے میں ناکامی تسلیم کی تھی۔ حماس کا یہ حملہ ایک دن کا تھا مگر اس کے بعد اسرائیل قریب قریب پانچ ماہ سے حماس اور پوری فلسطینی آبادی کو انتقام کی زد میں رکھے ہوئے ہے اب تک اس دوران 30 ہزار فلسطینی قتل ہو چکے اور 23 لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں۔ لیکن اب بھی اسرائیل کو حماس کی مزاحمت کا سامنا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

9 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

9 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

10 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

10 hours ago