اسپورٹس

ICC T20 World Cup 2024: آئی سی سی ٹی 20 عالمی کپ میں امریکہ نے کر دیا کمال، پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے کر رقم کی تاریخ

PAK vs USA: آئی سی سی ٹی 20عالمی کپ میں امریکی کرکٹ ٹیم نے کمال کر دیا ہے۔ اس نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ در اصل، یہاں پاکستان اور امریکہ کے درمیان کھیلا جا رہا میچ دونوں اننگز کے اختتام تک برابر رہا۔ لیکن امریکہ نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے دی۔ سپر اوور میں محمد عامر کی مسلسل وائیڈ پھینکنا پاکستان کی شکست کی بڑی وجہ رہی۔ سورو نیتراولکر سپر اوور میں گیند بازی کرکے امریکہ کو جیت دلانے کے لیے ہیرو بن گئے ہیں۔ امریکہ کی جانب سے کپتان مونانک پٹیل نے 50 اور ایرون جونز نے 35 رنز بنائے۔ اینڈریز گاس نے بھی دھماکہ خیز انداز میں 26 گیندوں پر 35 رنز بنائے۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 159 رنز بنائے تھے۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 44 رنز کی اہم اننگز کھیلی اور شاداب خان نے 40 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ اس دوران امریکہ کی جانب سے نوشتوش کینزیگے نے 3 وکٹیں لے کر متاثر کیا۔ میزبان امریکہ ہدف کے تعاقب میں میدان میں آیا تو کپتان مونانک پٹیل نے سب سے زیادہ متاثر کیا۔ آخر میں امریکہ کی اننگز بھی 159 رنز پر سمٹ گئی۔

160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یو ایس اے کی شروعات اچھی رہی کیونکہ کپتان مونناک پٹیل اور اسٹیون ٹیلر نے ٹیم کو مستحکم آغاز فراہم کیا۔ اس دوران ٹیلر چھٹے اوور میں 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کے خطرناک تیز رفتار حملے کے سامنے امریکہ نے پاور پلے اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر صرف 44 رنز بنائے تھے۔ مونانک اچھی فارم میں نظر آئے اور ان کے ساتھ اینڈریز گاس نے 84 رنز کی اہم شراکت داری کی۔ USA نے 10 اوورز میں 76 رنز بنائے تھے اور ٹیم کی ابھی 9 وکٹیں باقی تھیں۔ دونوں بلے باز زبردست فارم میں نظر آ رہے تھے اور کپتان مونانک نے 37 گیندوں میں اپنی ففٹی مکمل کی۔ 14ویں اوور میں حارث رؤف نے 35 رنز کے اسکور پر اینڈریز گاس کو کلین بولڈ کردیا۔ اس کے ساتھ ہی گاؤس اور پٹیل کے درمیان 68 رنز کی شراکت ختم ہوگئی۔ ایرون جونز کریز پر آئے جنہوں نے کینیڈا کے خلاف سنچری بنائی تھی۔ میچ امریکہ کے حق میں ہوتا دکھائی دے رہا تھا لیکن 15ویں اوور میں محمد عامر نے مونانک پٹیل کو 50 کے اسکور پر آؤٹ کر دیا۔ امریکہ کو جیتنے کے لیے آخری 5 اوورز میں 45 رنز بنانے تھے۔ صورتحال یہ تھی کہ ٹیم کو آخری 2 اوورز میں 21 رنز بنانے تھے۔ محمد عامر نے 19ویں اوور میں صرف 6 رنز دیے جس کی وجہ سے میچ کافی حد تک پاکستان کی گرفت میں آ گیا۔ آخری اوور میں 15 رنز درکار تھے لیکن حارث رؤف نے 14 رنز دے دیے جس کی وجہ سے میچ برابری پر ختم ہوا۔ اس لیے سپر اوور کا سہارا لیا گیا۔

سپر اوور میں کیا ہوا؟

 یو ایس اے کی اننگز: USA نے سپر اوور میں پہلے بالے بازی کی۔ محمد عامر کی پہلی ہی گیند پر ایرون جونز نے چوکا لگایا، دوسری گیند پر 2 رنز اور تیسری گیند پر جونز نے ایک رن لیا۔ عامر کو چوتھی گیند دوبارہ کرنا پڑی کیونکہ وائیڈ کے ساتھ ساتھ ہرمیت سنگھ نے بھی ایک رن لیا۔ جونز نے ایک بار پھر چوتھی گیند پر سنگل لیا۔ عامر لینتھ سے ہٹ رہے تھے اس لیے انہوں نے ایک اور وائیڈ دیا اور اس بار بھی دونوں نے اضافی رنز میں حصہ لیا۔ 5ویں گیند پر ڈبل رن مگر چھٹی گیند سے قبل عامر نے پھر وائیڈ دیا جس پر یو ایس اے کے بلے بازوں نے 2 رنز بنائے۔ آخری گیند پر ایک رن کے ساتھ یو ایس اے کیمپ نے 18 رنز بنائے۔

پاکستانی اننگز– نیتراولکر نے پہلی گیند ڈاٹ کی، لیکن افتخار احمد نے دوسری گیند پر چوکا لگایا۔ اگلی گیند وائیڈ تھی لیکن افتخار تیسری گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ نیتراوالکر وائیڈ گیند کی، لیکن اگلی گیند پر انہیں لیگ بائی کا چوکا مل گیا۔ 5 ویں گیند پر 2 رنز آئے۔ آخری گیند پر ایک رن آیا جس کی وجہ سے امریکہ نے یہ میچ جیت لیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

14 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago