اسپورٹس

Chennai Super Kings vs Kolkata Knight Riders: چنئی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا میچ ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں ، جانیں پچ رپورٹ اور میچ کی پیشین گوئی

آئی پی ایل 2024 میں آج چنئی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ چیپاک میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ گھر یلوں میدان پر کے کے آر کے خلاف چنئی کا ریکارڈ شاندار رہا ہے۔ اگر ہم موجودہ فارم پر نظر ڈالیں، تو اس بار کلکتہ کا پلڑا کسی حد تک  اوپر نظر آرہاہے۔

آئی پی ایل 2024 میں اب تک چنئی سپر کنگز نے چار میچ کھیلے ہیں۔ اس دوران ایم ایس دھونی کی ٹیم کو دو میچ جیتنے اور دو میچ ہارنے پڑے ہیں۔ چنئی سپر کنگز پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے۔ کے کے آر نے اب تک اپنے تمام میچ جیتے ہیں۔ آج شریاس آئر کی ٹیم جیت کے اسکور کے ساتھ چیپاک میں اترے گی۔ تمام ٹیموں میں کے کے آر کا رن ریٹ بھی بہترین ہے۔

ڈیٹا میں کس کا پلڑا بھاری ہے

چنئی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان یہ میچ چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ آئی پی ایل کی تاریخ میں چنئی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں اب تک 29 بار ٹکر اچکی ہیں۔ اس دوران چنئی سپر کنگز نے 18 مرتبہ فتح حاصل کی ہے۔ جب کہ کے کے آر نے صرف 10 میچ جیتے ہیں۔ ایک میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ جب کہ چیپاک میں دونوں ٹیمیں 10 بار ٹکر چکی ہیں۔ اس دوران چنئی نے سات بار جیت حاصل کی ہے۔

پچ  کی اگر ہم بات کریں تو …

چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم کی پچ اسپنرز کے لیے مددگار ہے۔ آج بھی یہاں کی پچ سے اسپنرز کی مدد کی امید ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ابتدائی طور پر یہاں نئی ​​گیند سے رنز بھی بنائے جاتے ہیں۔ ایسی صورت حال میں آج ہمیں زیادہ اسکورنگ میچ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

جے ڈی یو-ٹی ڈی پی کومولانا ارشد مدنی کا انتباہ، مسلمانوں کے پیٹھ میں خنجرنہیں ماریں چندرا بابونائیڈواورنتیش کمار

جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…

8 hours ago

Sambhal Violence News: سنبھل تشدد معاملے میں شاہی جامع مسجد کے صدر گرفتار، پولیس نے کہا- ان کا رول ٹھیک نہیں

سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…

9 hours ago