اسپورٹس

Team India Test Squad for Afghanistan Series: بی سی سی آئی نے افغانستان ٹسٹ سیریز کے لئے کیا ٹیم انڈیا کا اعلان، رشبھ پنت کی جگہ کے ایل راہل کو ذمہ داری

بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے افغانستان کے خلاف ایک ٹسٹ سیریز کے لئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ رشبھ پنت سے نائب کپتانی چلی گئی ہے اور کے ایل راہل کو نیا نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ ایک اورحیران کرنے والا فیصلہ یہ رہا کہ رویندرجڈیجہ کو آرام دیا گیا ہے، جبکہ تین نئے کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں جگہ ملی ہے۔ ان تین نئے کھلاڑیوں کے نام گورنوربرار، ہرش دوبے اورمانو ستھر ہیں۔

امید کے مطابق، جسپریت بمراہ کو افغانستان کے خلاف ٹسٹ سیریز اورونڈے سیریز سے بھی آرام دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت اورافغانستان کا ٹسٹ میچ 6 جون سے نیوچنڈی گڑھ میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستان اورافغانستان کے درمیان ایک ٹسٹ میچ اورتین ونڈے میچ کھیلے جائیں گے۔ ٹسٹ میچ 10-6 جون تک نیوچنڈی گرھ میں کھیلا جائے گا۔ وہیں تین ونڈے میچوں کی سیریز14 جون سے شروع ہوگی۔ پہلا ونڈے میچ 14 جون کو دھرمشالہ، دوسرا ونڈے 17 جون کولکھنومیں اورآخری ونڈے میچ 20 جون کوچنئی میں کھیلا جائے گا۔

رشبھ پنت سے چھن گئی نائب کپتانی

گزشتہ دنوں ایسی خبروں نے تہلکہ مچایا ہوا تھا کہ رشبھ پنت سے ٹسٹ ٹیم کی نائب کپتانی چھینی جاسکتی ہے۔ اب بی سی سی آئی نے واقعی میں رشبھ پنت کو نائب کپتانی سے ہٹاکر کے ایل راہل کو نائب کپتان بنایا ہے۔ رشبھ پنت جنوبی افریقہ ٹسٹ سیریز میں بری طرح فلاپ رہے تھے، جہاں 4 اننگوں میں وہ صرف 49 رن بناسکے تھے۔ اس کے بعد رشبھ پنت کا فارم آئی پی ایل  میں بہت خراب رہا ہے۔

افغانستان ٹسٹ سیریز کے لئے ہندوستانی اسکواڈ- شبھمن گل (کپتان)، یشسوی جیسوال، کے ایل راہل (نائب کپتان)، سائی سدرشن، رشبھ پنت، دیودتہ پڈکّل، نتیش کمار ریڈی، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادو، محمد سراج، پرسدھ کرشنا، مانوستھار، گرنوربراڈ، دھرجریل، ہرش دوبے۔

بھارت ایکسپریس اردو- 

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

1 hour ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

1 hour ago