اسپورٹس

India vs England 2nd Test: ٹیم انڈیا کو لگا بڑا جھٹکا، سائی سدرشن زخمی، یہ کھلاڑی بھی واپس لوٹا ہندوستان

Sai Sudharsan, Harshit Rana, India vs England 2nd Test: ہندوستان اورانگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریزکا دوسرا مقابلہ 2 جولائی سے برمنگھم کے ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔ اس سے پہلے ہندوستانی  خیمے سے ایک بری خبرسامنے آئی ہے۔ یہ خبرٹیم انڈیا اوراس کے فینس کی ٹینشن میں اضافہ ہونے والا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، سائی سدرشن زخمی ہوگئے ہیں۔ سدرشن کا ایجبسٹن ٹسٹ میچ میں کھیلنا مشکل بتایا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، لیڈس میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ کے دوران ہی سائی سدرشن کے کندھے پرچوٹ لگی تھی۔ فی الحال، بی سی سی آئی کی طرف سائی سدرشن کے زخمی ہونے پرکوئی اپڈیٹ سامنے نہیں آیا ہے۔

کون لے گا سائی سدرشن کی جگہ؟

 سائی سدرشن نے انگلینڈ کے خلاف لیڈس میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ سے اپنے ٹسٹ کیریئرکی شروعات کی۔ حالانکہ ڈیبیواننگ میں وہ زیرو پرآوٹ ہوگئے تھے۔ اس کے بعد دوسری اننگ میں وہ صرف 30 رن ہی بنا سکے۔ اب اگرسائی سدرشن دوسرے ٹسٹ میں نہیں کھیلتے ہیں توپھران کی جگہ دھرو جریل یا نتیش کمارریڈی سے کسی ایک کوآخری گیارہ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ ایسی صورتحال میں کرون نائر تین نمبرپربلے بازی کرسکتے ہیں۔

ہندوستان لوٹا یہ خونخوارتیزگیند باز

واضح رہے کہ نوجوان تیزگیند بازہرشت رانا کوانگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز کے لئے ہندوستان کی 18 رکنی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا، لیکن انڈیا-اے کا میچ ختم ہونے کے بعد انہیں واپس نہیں بھیجا گیا تھا۔ وہ 19ویں کھلاڑی کے طورپرٹیم سے جڑے ہوئے تھے۔ لیڈس کے بعد جب ٹیم دوسرے ٹسٹ میچ کے لئے برمنگھم پہنچی تو ہرشت رانا نہیں نظرآئے، تب خبرسامنے آئی کہ انہیں واپس ملک بھیج دیا گیا ہے۔

ٹائمس آف انڈیا میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق، گوتم گمبھیرنے بتایا، “میں نے ابھی چیف سلیکٹرسے بات نہیں کی ہے۔ میں چیف سلیکٹرسے بات کروں گا کیونکہ اسکواڈ میں کچھ فٹنس سے متعلق پریشانیاں تھیں۔ اس لئے ہرشت رانا کوہم نے بیک اپ پلیئرکے طورپرٹیم میں شامل کیا تھا۔ فی الحال سب کچھ ٹھیک لگ رہا ہے، اس لئے انہیں ہندوستان واپس لوٹنا ہوگا۔”

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Salwan Public School: دہلی میں فیس ادا نہ کرنے پر 13 طلبہ کے نام کاٹنے کا نوٹس، 26 نومبر سے اسکول آنے پر پابندی

والدین کا کہنا ہے کہ امتحانات سے عین پہلے اس طرح کا قدم اٹھانے سے…

8 minutes ago

Lalkara Movie: عامر خان نے فلم للکارا میں لالہ امرناتھ کی کریں گے ادا، اہلیہ گوری کے ساتھ نئے گھر میں ہوئے منتقل

فلم سازوں نے ’للکارا‘ کی شوٹنگ 4 جنوری 2027 سے شروع کرنے کا منصوبہ بنایا…

50 minutes ago

H5N1 virus infection: امریکہ میں ایچ 5 این 1 وائرس کے 3 معاملے آئے سامنے، ایک مریض کی موت

ڈبلیو ایچ او کے مطابق، انسانوں میں ایویئن انفلوئنزا وائرس کا انفیکشن مختلف نوعیت کی…

1 hour ago

آمدنی سے زیادہ اثاثوں کے معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، ہائی کورٹ کا حکم منسوخ

کرناٹک کے بی جے پی کارکن وگنیش شیشیرنے راہل گاندھی کے خلاف آمدنی سے زیادہ…

1 hour ago

کانگریس نے سماجوادی پارٹی کی 26 سیٹوں کی پیشکش کردی مسترد، راجیندر پال گوتم نے کہا- ہمیں 100سیٹیں ملنی چاہئیں

سماج وادی پارٹی کی 26 سیٹوں کی پیشکش پر کانگریس نے 100 سے زائد سیٹوں…

3 hours ago