ہندوستانی ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ سری لنکا کا دورہ ہے۔ سری لنکا کے دورے پر ٹیم انڈیا کو 3 میچوں کی ٹی 20 سیریز اور اتنے ہی میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلنی ہے۔ ہندوستانی ٹیم 27 جولائی سے شروع ہونے والے اس دورے کے لیے سری لنکا روانہ ہو گئی ہے۔ ٹیم کے کئی کھلاڑی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے ساتھ نظر آئے۔ ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ کے طور پر گمبھیر کی یہ پہلی اسائنمنٹ ہوگی۔
نیوز ایجنسی ‘این آئی’ نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں گوتم گمبھیر سمیت کئی کھلاڑی سری لنکا جاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں سب سے پہلے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نظر آ رہے ہیں۔ اس کے بعد سنجو سیمسن اور روی بشنوئی سمیت کئی کھلاڑی بس میں سوار ہوتے دیکھے گئے۔
سری لنکا دورے کی وجہ سے ٹیم انڈیا میں یہ بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔
ہیڈ کوچ: گوتم گمبھیر سری لنکا کے دورے سے ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ کے طور پر نظر آئیں گے۔ اس سے قبل راہول ڈریوڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے، جن کی مدت ملازمت 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ختم ہو گئی تھی۔
روہت شرمااور وراٹ کوہلی نے T20 سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے: T20 ورلڈ کپ 2024 کا ٹائٹل جیتنے کے بعد روہت شرما، وراٹ کوہلی اور رویندر جڈیجہ نے T20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ ایسے میں روہت شرما اور وراٹ کوہلی صرف ون ڈے سیریز میں نظر آئیں گے۔
سوریہ کمار یادیو ہوں گے ٹی ٹوئنٹی کے کپتان: روہت شرما کے بعد سوریہ کمار یادیو کو ہندوستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنایا گیا۔ اس سے پہلے ہاردک پانڈیا کو کپتان کے طور پر دیکھا جا رہا تھا ،لیکن خراب فٹنس ریکارڈ کی وجہ سے ہاردک پانڈیا کپتان نہیں بن پائے۔ شبمن گل کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں سیریز میں نائب کپتان بنایا گیا۔
بھارت اور سری لنکا کے میچ 27 جولائی سے شروع ہوں گے
آپ کو بتاتے چلیں کہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائے گا، جس کا آغاز 27 جولائی سے ہوگا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ 30 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد ون ڈے سیریز 02 اگست سے شروع ہوگا۔ ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 7 اگست کو کھیلا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…