قومی

Rashtriya Swayamsevak Sangh: آر ایس ایس کی سرگرمیوں میں شامل ہونے والے سرکاری ملازمین پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ قابل تعریف: سنیل امبیکر

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ نے مرکز کی مودی حکومت کے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے سرکاری ملازمین پر سے پابندی ہٹانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آر ایس ایس ملک کی تعمیر نو اور سماج کی خدمت میں لگاتار مصروف ہے۔ گزشتہ 99 سال اور حکومت کا موجودہ فیصلہ ہندوستان کے جمہوری نظام کو مضبوط کرنے والا ہے۔

سنیل امبیکر نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے آل انڈیا پبلسٹی چیف سنیل امبیکر نے حکومت کے فیصلے کے بارے میں ایک بیان جاری کیا اور کہا، “راشٹریہ سویم سیوک سنگھ پچھلے 99 سالوں سے مسلسل ملک کی تعمیر نو اور سماج کی خدمت میں مصروف ہے۔ قومی سلامتی، اتحاد و یکجہتی اور قدرتی آفات کے وقت سماج کو ساتھ لے کر چلنے میں سنگھ کے تعاون کی وجہ سے وقتاً فوقتاً ملک کی مختلف قسم کی قیادتوں نے سنگھ کے کردار کی تعریف کی ہے۔

پابندیاں سیاسی مفادات کی وجہ سے لگائی گئیں

امبیکر نے مزید کہا، “اپنے سیاسی مفادات کی وجہ سے اس وقت کی حکومت نے بے بنیاد طور پر سرکاری ملازمین پر سنگھ جیسی تعمیری تنظیم کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی تھی۔ حکومت کا موجودہ فیصلہ مناسب ہے اور ہندوستان کے جمہوری نظام کو مضبوط کرنے والا ہے۔

مرکزی حکومت نے پابندی ہٹا لی

آپ کو بتاتے چلیں کہ حکومت ہند کی وزارت داخلہ نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سرکاری ملازمین پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر عائد پابندی ہٹا دی ہے۔

مرکزی حکومت نے 1966، 1970 اور 1980 میں اس وقت کی حکومتوں کے جاری کردہ احکامات میں ترمیم کی ہے، جس میں سرکاری ملازمین پر آر ایس ایس کی شاخوں اور اس کی دیگر سرگرمیوں میں شامل ہونے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

8 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

1 hour ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

4 hours ago